05:27 am
بنوں، پولیس لائن سڑک کھولنے کے بعد تعمیراتی کام کا آغاز

بنوں، پولیس لائن سڑک کھولنے کے بعد تعمیراتی کام کا آغاز

05:27 am

بنوں(سپیشل رپورٹر)ڈپٹی کمشنر محمد علی اصغر نے دہشت گرد ی اور خراب خالات کی وجہ سے سالوں سے بند پولیس لائن سڑک کھولنے کے بعد تعمیراتی کام کا سنگ بنیاد رکھا اس سلسلے میں گورنمنٹ کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے انکے اعزاز میں الوداعی تقریب منعقد کی گئی تقریب میں ڈی پی او بنوں یاسر آفریدی،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کامران خان،اسسٹنٹ کمشنر شوذب عباس،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز ہدایت اللہ،طارق سلیم،ڈی ایس پی ہیڈ کواٹر عقیق حسین،نیشنل پریس کلب بنوں کے صدر محمد وسیم خان،ایکشن سی اینڈ ڈبلیو ہمراز خان،ایس ڈی او امیر اللہ خان،کنٹریکٹر ایسوسی ایشن کے صدر سید نواز خان،ٹھیکیدار تاج علی خان،میر اسلم ،سٹیج سیکرٹری عبدالحفیظ قریشی ودیگر مشران بنوں بھی موجود تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر بنوں محمد علی اصغر نے کہا کہ جب میں بنوں آیا تو دیکھا کہ کینٹ میں داخلے کے وقت عوام قطاروں میں کھڑے رہتے تھے اسی طرح دہشت گردی کے دور میں بنوں شہر کی مرکزی سڑک پولیس لائن کی بندش سے شہر کی سڑکوں میں گھنٹوں گاڑیاں قطاروں میں کھڑی رہتی تھی اور عوام کو شدید مشکلات کا سامنا تھا جسکے بعد میں نے پولیس اور آرمی حکام سے رابطے کرکے عوام کے مسائل سے آگاہ کیا اور میں ان کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے پولیس لائن سڑک کھولنے ،کینٹ گیٹ اور کینٹ گیٹ کی دیواریں ہٹانے پر میری تجوز سے اتفاق کیا اور آج عوام کے یہ بڑے مسئلے حل ہوئے ہیں ۔ پولیس لائن

تازہ ترین خبریں