05:27 am
العزیزیہ ریفرنس ، نوازشریف نےحاضری سے استثنیٰ مانگ لیا

العزیزیہ ریفرنس ، نوازشریف نےحاضری سے استثنیٰ مانگ لیا

05:27 am

اسلام آباد (نیوز ایجنسی ) اسلام آباد ہائیکورٹ میں العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف اور نیب کی اپیلوں پر سماعت (آج) منگل کو ہو گی ، نواز شریف نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کر دی۔نواز شریف کی جانب سے درخواست ان کے وکلا نے دائر کی جس میں موقف اپنایا گیاکہ نواز شریف علیل ہیں ، عدالت پیش نہیں ہو سکتے ،عدالت آج حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کرے ۔سابق وزیراعظم کی نئی میڈیکل رپورٹ بھی عدالت میں جمع کرائی گئی ہے۔میڈیکل رپورٹ کے مطابق نواز شریف کو ذہنی تنائو سے باہر آنے کے لئے آرام کی ضرورت ہے، ان کا باقاعدگی سے طبی معائنہ کیا جا رہا ہے، سابق وزیراعظم کے عارضہ قلب، شوگر لیول کو مانیٹر کیا جا رہا ہے، ان کے گردوں کی بیماری بھی تیسرے درجے پر ہے، نواز شریف کی صحت سے متعلق تمام ماہرین ابھی حتمی رپورٹ مرتب کریں گے۔سزا کے خلاف نواز شریف کی اپیل پر اسلام آباد ہائیکورٹ کا 2 رکنی بینچ سماعت کرے گا، نواز شریف نے گزشتہ سماعت پر بھی حاضری سے استثنی لیا تھا۔ استثنیٰ مانگ لیا

تازہ ترین خبریں