05:27 am
  طلباءمنشیات  کی لعنت سے دوررہیں، اے ایس پی  مانسہرہ

طلباءمنشیات کی لعنت سے دوررہیں، اے ایس پی مانسہرہ

05:27 am

مانسہرہ(نمائندہ اوصاف) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مانسہرہ ایس ایس پی زیب اللہ خان کی ہدایات پر ایڈیشنل ایس پی ہیڈ کواٹرز مانسہرہ مختیار احمد کی منشیات خصوصا آئس کے استعمال کے خلاف آگاہی مہم کے سلسلے میں ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ کے طلباء کے ہمراہ آگاہی واک ۔ طلباء و طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔آگاہی واک ملٹی پرپز حال سے شروع ہوکر مین گینٹ یونیورسٹی پر اختتام پذیر ہوء۔واک کے دوران یونیورسٹی کے طلباء اور طلبات نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔جن پر منشیات کے استعمال کے خلاف مختلف نعرے درج تھے۔ایڈیشنل ایس پی ہیڈ کواٹرز مختیار احمد نے آگاہی واک میں شریک طلباء اور طلبات کو منشیات کے استعمال سے ہونے والے نقصانات کے بارے میں آگاہ کیا۔اپنے خطاب میں ایڈیشنل ایس پی ہیڈ کواٹرز کا کہنا تھا کہ نشہ انسان کو دیمک کی طرح آہستہ آہستہ کھا جاتا ہے ۔طلباء اور طلبات کو مخاطب کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ خود بھی منشیات سے دور رہیں اور اپنے دوستوں کو بھی منشیات کے نقصانات سے آگاہ کرکے منشیات کے استعمال کو چھڑوانے میں مدد کریں۔ایڈیشنل ایس۔پی ہیڈ۔کواٹرز مختیار احمد کا کہنا تھا کہ ضلع مانسہرہ میں کہیں بھی منشیات فروشی کا مکروہ دھندہ ہوتے دیکھیں تو فوری طور پر قریبی تھانے یا مانسہرہ پولیس کنٹرول روم نمبر 0997.920110پر کال کر زمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔ اے ایس پی مانسہرہ

تازہ ترین خبریں