05:28 am
 جمہوریت مسائل کے حل کیلئے ناگزیر،غیر منتخب افراد   سازش بند کریں، حسین بابک

جمہوریت مسائل کے حل کیلئے ناگزیر،غیر منتخب افراد سازش بند کریں، حسین بابک

05:28 am

پشاور(بیورورپورٹ)عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری سردار حسین بابک نے کہا ہے کہ کہ عوام کے مسائل کا حل صرف جمہوریت میں مضمر ہے اور ملک پر مسلط غیر منتخب افراد سہاروں کی بنیاد پر جمہوریت سے کھلواڑ کرنے کی سازشوں میں مصروف ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے باجکٹہ بونیر میں ایک بڑے شمولیتی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر سابق رکن قومی اسمبلی استقبال خان نے اپنے خاندان اور ساتھیوں سمیت اے این پی میں شمولیت کا اعلان کیا،سردار حسین بابک نے کہا کہ عوام کے مسائل کا حل جمہوریت کے بغیر ممکن نہیں اور عوام جمہوری اداروں کے استحکام و جمہوریت کے فروغ پر یقین رکھتے ہیں لیکن بد قسمتی سے گزشتہ انتخابات میں عوام کی حقیقی نمائندگی پر ڈاکہ ڈال کر غیر منتخب افراد کو مسلط کر دیا گیا جنہوں نے اپنی غیر سنجیدگی کے باعث عوام کے مسائل میں کمی کی بجائے بے پناہ اضافہ کر دیا ، سردار بابک نے مزید کہا کہ مہنگائی کے سونامی نے صوبے کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے ،ٹیکسوں کی بھرمار اور بے روزگاری نے عوام کو خود کشی پر مجبور کر دیا ہے ، انہوں نے کہا کہ سہاروں کی بنیاد پر حکومت میں آنے والے حکومتی امور چلانے کے اہل نہیں ،موجودہ حکومت تاریخ کی واحد حکومت ہے جس میں تمام مکاتب فکر کے لوگ مایوسی کا شکار ہیں اور تبدیلی سرکار کے ڈھونگ پر ان سے متنفر ہو چکے ہیں۔۔اے این پی ضلع بونیر کے صدر محمد کریم بابک نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔ حسین بابک

تازہ ترین خبریں