05:28 am
 تبدیلی و الوں نے مایو س کیا ، قوم کے پاس جماعت اسلامی کے سو ا آپشن نہیں ،عنایت اللہ

تبدیلی و الوں نے مایو س کیا ، قوم کے پاس جماعت اسلامی کے سو ا آپشن نہیں ،عنایت اللہ

05:28 am

پشاور(بیورورپورٹ)نائب امیر جماعت اسلامی و ممبرصوبائی اسمبلی خیبرپختونخوا عنایت اللہ خان نے کہاہے کہ قبائلی علاقوں کے انضمام کے بعد جس تیز ی سے اقدامات اٹھانے کی ضرورت تھی حکومت نے نہیں اٹھائے ۔ 2018 کے انتخابات میں لوگوں نے ایک امید پر حکمرانوں کو ووٹ دیے لیکن تبدیلی کے نام پر ووٹ لینے و الوں نے قوم کو مایو س کردیا ہے ۔قوم کے پاس جماعت اسلامی کے سو ا کوئی آپشن نہیں ہے ۔ جماعت اسلامی باجوڑ میں ایک بڑی سیاسی قوت بن چکی ہے ۔قبائلی علاقوں کے معدنی وسائل قبائل کی تعمیر و ترقی پر خرچ کریں گے ۔آئندہ انتخابات میں قبائل سے کامیابی حاصل کر کے صوبائی اسمبلی میں موثر آواز ہوں گے ۔ باجوڑ کے عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیں ۔ وہ باجوڑ میں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام اجتماع سے خطاب کر رہے تھے ۔ اجتماع سے امیر جماعت اسلامی قبائل سردار خان باجوڑی، سابق ممبر قومی اسمبلی صاحبزادہ ہارون الرشید ، امیر جماعت اسلامی باجوڑ مولانا وحید گل ، سراج الدین خان اور دیگر قائدین نے بھی خطاب کیا۔ عنایت اللہ

تازہ ترین خبریں