05:28 am
 مردان، پٹواری نے  سادہ لوح شہری سے زمین ہتھیالی

مردان، پٹواری نے سادہ لوح شہری سے زمین ہتھیالی

05:28 am

مردان ( نامہ نگار) کاٹلنگ کے علاقہ الو کے رہائشی کو مقامی پٹواری نے اراضی خریدنے کا جھانسہ دے کر 23لاکھ کا چونا لگادیا ، غریب شہری کوکسی اور کی زمین حوالہ کرکے جعلی کمپیوٹرائز فرد تھمادیاگیا ، جرگہ فیصلے پر اراضی کی رقم واپس کرنے کا چیک بھی باؤنس ہوگیا ،شہری نے انصاف نہ ملنے کی صورت میں احتجاج کی دھمکی دے دی تحریک انصاف کی حکومت میں جہاں محکمہ مال کے کارکردگی بہتر بنانے کی دعوے کررہی ہے وہاں موضع الو کاٹلنگ کے پٹواری نے ان دعوؤں کی نفی کردی ہے ہمت علی ولد ریدا علی گل نامی شہری نے دیگر عمائدین علاقہ مکرم خان ،زرداری گل ،مسلم خان اور ظاہرخان کے ہمراہ ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایاکہ تین سال قبل وہ سعودی عرب میں محنت مزدوری کرکے لوٹ آیا شکیل احمد نامی پٹواری کے ذریعے4کنال اراضی خرید کر اس کو23لاکھ روپے اداکئے مذکورہ پٹواری نے اسے کمپیوٹرائز فرد دیا بعدمیں پتہ چلا کہ پٹواری نے کسی اور کی اراضی اس پر فروخت کی جبکہ فرد بھی جعلی ہے ہمت علی نے کہاکہ اس معاملے پر ایک جرگہ نے رقم واپس کرنے کا فیصلہ کیا شکیل احمد نے 23لاکھ کا چیک دیا بنک جاکر پتہ چلا کہ اکاؤنٹ میں کوئی رقم نہیں ہے ۔ جعل سازی

تازہ ترین خبریں