05:28 am
سوہاوہ ،نامعلوم افراد نے   شاہ نور غازی کی قبر اکھاڑ دی

سوہاوہ ،نامعلوم افراد نے شاہ نور غازی کی قبر اکھاڑ دی

05:28 am

سوہاوہ ( نمائندہ اوصاف)نامعلوم شقی القلب افراد نے شاہ نور غازی قلندر المعروف با با دھمالیاں نزد پڑی درویزہ کی قبر اکھاڑ ڈالی تفصیلات کے مطابق نواحی علاقہ پڑی درویزہ تحصیل سوہاوہ کے گورنمنٹ ہائی سکول کے شمال میں واقع ایک ٹیلے پرعرصہ قدیم سے موجود شاہ نور غازی قلندرالمعروف بابا دھمالیاں کی قبر کو رات کی تاریکی میں نامعلوم شقی القلب افراد نے قبر کو مذموم طریقے سے کھودنے کی کوشش کی اور بے حرمتی کے مرتکب ہوئے پختہ قبر کے سنگ مرمر کے پتھر بکھرے پڑے ہیں اور کتبہ بھی ساتھ پڑا ہے ۔ واقع کی اطلاع ملنے پرعلاقہ بھر سے عقیدت مندوں کی قبر کی طرف قطاریں دکھائی دینے لگیں ۔ڈھوک قلعہ داخلی پڑی درویزہ کے رہائشی ملک محمدخورشید نے واقع کے متعلق تھا نہ سوہاوہ کو اطلاع کی تو اے ایس آئی واجد حسین اپنی ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچے اور جائزہ لیا ۔ بعد ازاں معززین علاقہ کی طرف سے ایس ایچ او تھانہ سوہاوہ کے نام ایک تحریری درخواست پیش کر دی گئی ہے جس میں ایس ایچ او تھا نہ سوہاوہ سے درخواست کی گئی ہے کہ انتظامیہ تھانہ سوہاوہ معززین کو اجازت دی جائے کہ وہ قبر کو دوبارہ سے تعمیر کر کے زائرین کے لیے کھول دیں ۔ قبر بے حرمتی

تازہ ترین خبریں