05:28 am
 نوشہرہ،گاڑیوں میں غیر معیاری سلنڈر کیخلاف کریک ڈائون

نوشہرہ،گاڑیوں میں غیر معیاری سلنڈر کیخلاف کریک ڈائون

05:28 am

پبی ( نما ئندہ اوصاف )عوامی شکایات کے پیش نظر ڈسٹرکٹ پولیس افیسر کیپٹن منصور امان کے احکاما ت پر غیر معیاری اور اضافی سی این جی سلنڈر نصب کرنے والے مسافر بردار گاڑیوں کے خلاف نوشہرہ ٹریفک وارڈنز کا کریک ڈائون ۔ٹریفک وارڈن نوشہرہ نے موٹر وہیکل ایکزامینر کے ہمراہ مسافر بردار گاڑیوں میں غیر معیاری اور اضافی سی این جی سلنڈر نصب کرنے والے ڈرائیور وں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے سینکڑوں گاڑیوں کے سی این جی سلنڈر کی چیکنگ کی۔ جن میں 80گاڑیوں میں معمولی نوعیت کی کمی تھی جو کہ موقع پر ٹھیک کروائی گئی ۔جبکہ 15گاڑیوں کی سی این جی سلنڈر غیر معیار پائے گئے جوکہ موقع پر اتار لئے گئے ۔ جن میں گھریلوںضروریات کے لئے بنائے گئے سلنڈر بھی شامل تھے ۔ڈرائیور وں کو سی این جی سلنڈر کے بارے میں مناسب ہدایات اور ٹریفک کے اختیاطی تدابیر کے بارے میں بھی ہد ایات دی گئی ۔عوام نے ڈسٹرکٹ پولیس افیسر کیپٹن (ر) منصور امان اور ٹریفک وارڈنز کے اس اقدام کو انسانی زندگی کو تحفظ فراہم کرنے کاضامن قرار دیتے ہوئے سراہا۔ سلنڈر آپریشن

تازہ ترین خبریں