05:28 am
 مہنگائی سے عوام کا جینا محال ہو گیا،انوازقاسمی

مہنگائی سے عوام کا جینا محال ہو گیا،انوازقاسمی

05:28 am

مانسہرہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)جمعیت علماء اسلام یونین کونسل داتہ کاایک اہم اجلاس یونین داتہ کے امیرمولانانوازقاسمی کے زیرصدارت ملک نویدکی رہائش گاہ غازی کوٹ میں منعقدہوااجلاس کاایجنڈاجمعیت علماء اسلام یوسی داتہ کے جنرل سیکرٹری ممبرنوازاعوان نے پیش کیااجلاس میں ممبرضلع کونسل ملک نوید،جمعیت علماء اسلام ضلع مانسہرہ کے ناظم انتخاب مولانامحمدعبدالقدیر،پروفیسرسیدشجاعت علی شاہ ،مولانامحسن عتیق ،مولاناجاوید،مولاناخلیل اللہ ،بھائی محمدثاقب ،عبدالغفورلالہ اوردیگرکارکنوںنے شرکت کی ۔اجلاس میں28اپریل کوہونے والے تحفظ ناموس رسالتؐ مارچ کوکامیاب کرنے کیلئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دے دی ہے ۔اوراس کے کامیابی کیلئے بینر،پرچم نبویؐ لگانے کیلئے مختلف وفود تشکیل دے دی ہے۔مانسہرہ میں تحفظ ناموس رسالتؐ تاریخی ہوگا۔اجلاس میں کہاگیاہے کہ حکمرانوں نے مہنگائی کی انتہاکردی ہے ۔غریب عوام کاجیناحرام کردیا ہے۔

تازہ ترین خبریں