05:28 am
 وزراء کی تبدیلی، حکومت زوال کا شکارہے، ہدایت اللہ

وزراء کی تبدیلی، حکومت زوال کا شکارہے، ہدایت اللہ

05:28 am

مانسہرہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)جمعیت علماء اسلام ضلع مانسہرہ کے سینئرنائب امیرصدرمتحدہ مجلس عمل ضلع مانسہرہ سابق سنیٹرمولاناسید ہدایت اللہ شاہ نے کہاکہ 28اپریل کوتحفظ ناموس رسالتؐ ملین مارچ مانسہرہ میں تاریخی ملین مارچ ہوگا۔مانسہرہ کی سرزمین پرتاریخ سازملین مارچ ہوگا۔جمعیت علماء اسلام ہزارہ ڈویژن کی سطح پرہونے والاملین مارچ صوبہ خیبرپختونخواکے سیاست کارخ تبدیل کردیگاموجودہ حکومت مکمل طورپرناکام ہوچکی ہے ۔حکومت جلدرخصت ہونے والی ہے ۔حکومت کے وزاء کی تبدیلی موجودہ حکومت تبدیلی کے راستے پرگامزان ہوچکی ہے۔تبدیلی کے نام شروع ہونے والے حکومت زوال کی طرف گامزن ہے ۔ان خیالات کااظہارانہوں نے جامع مسجد محلہ گلفام پکھوال روڈپرعظمت قرآن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ قادیانیوں کوکھلی چھٹی دے رکھی ہیں،اورقادیانیوں کوخوش کیاجائے ۔اس وقت خفیہ طورپربیرونی ایجنڈے پرتعلیمی نصاب میں تبدیلی کی گئی ۔ختم نبوتؐ سے متعلق مضامین کونصاب سے نکالاگیاہے۔حکومت دینی اقداراوراسلامی تشخص کوختم کرنے پر تلی ہوئی ہے انشاء اللہ جمعیت علماء اسلام ان راستہ روکنے کیلئے تحفظ ناموس رسالتؐ ملین مارچ کررہی ہے۔قائدجمعیت مولانافضل الرحمٰن کی بصارت کوسلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے روزاول سے تحریک انصاف کی حکومت کی مخالفت کی مولانافضل الرحمٰن نے جوباتیں حکومت کے حوالے سے کی تھی وہ آج سچ ثابت ہوئی ہے۔

تازہ ترین خبریں