10:30 am
 پولیس مالیاتی و  انتظامی طورپر خودمختار،احتساب کا نظام مزید مضبوط بنائیں گے،آئی جی

پولیس مالیاتی و انتظامی طورپر خودمختار،احتساب کا نظام مزید مضبوط بنائیں گے،آئی جی

10:30 am

قبائلی اضلاع میں مقامی روایات کے مطابق پولیس نظام کو فروغ دینگے،آئی جی پشاور(بیورورپورٹ)انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ڈا کٹر محمد نعیم نے کہا ہے کہ ضم شدہ اضلاع میں پولیسنگ کی داغ بیل ڈال دی ہے۔ وہاں کے مکینوں کی زندگی میں مثبت تبدیلی انہیں ملک و قوم کی باگ ڈور سنبھالنے میں مدد گار ثابت ہوگی۔ سنٹرل پولیس آفس پشاور میں نیشنل سکول آف پبلک پالیسی لاہور کے 25 ویں سنیئرمنیجمنٹ کورس کے 15 رکنی وفد کی خیبر پختونخوا پولیس سے متعلق بریفنگ دیتے ہو ئے کہاانکا کہنا تھا کہ ضم شدہ اضلاع میں ضلعی پولیس افسران نے چارج سنبھال کر کام کرنا شروع کردیا ہے۔ انہو ں نے بتایا کہ مقامی، جغرافیائی اور روایتی طور طریقوں کو مدنظر رکھتے ہوئے وہاں پولیسنگ فروغ دیں گے۔ خیبر پختونخوا پولیس کی خودمختاری کے حوالے سے ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا اس میں شک نہیں کہ خیبر پختونخوا پولیس کو مالیاتی اور انتظامی خودمختیاری حاصل ہے مگر دوسری طرف احتساب کا نظام بھی مضبوط ہے جس میں اندرونی احتساب کے ساتھ ساتھ وہ عوام کو بھی جواب دہ ہے۔ 2017 کے پولیس ایکٹ میں ریجنل کمپلینٹ اتھارٹی اور سیفٹی کمیشن کا وجود اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ قبل آزیں ڈی آئی جی ھیڈ کوارٹرز شیر اکبر خان نے وفد کے ارکان کو صوبے میں پولیسنگ کے حوالے سے مکمل بریفنگ دی۔ وفد کے ارکان میں پی ایم ایس گروپ کے مرزا نصیر عنایت اور اسد نعیم، نیشنل اکائونٹبیلٹی بیورو کے رفیع اللہ اور غلام صفدر شاہ ، پی سی ایس کے اذودالمہدی، ان لینڈ ریونیو سروس کے سید بہادر علی، عبدالجواد اور ڈاکٹر راضی الرحمن خان، پاکستان ایڈمنسٹریٹیو سروس کے اقبال حسین اور محمد خان رانجھا، ایکس کیڈر کے میراج گل، این ایس پی پی کے خواجہ سمیع اللہ، پی اے اینڈ اے ایس کے ذوالفقار علی، ایم ایل اینڈ سی کے آصف امیر خان اور پولیس سروس آف پاکستان کے فلائٹ لیفٹیننٹ ریٹائرڈ عمران یعقوب شامل تھے۔ وفد کے شرکاء کی جانب سے ڈائریکٹنگ سٹاف نوید الٰہی نے تفصیلی بریفنگ پر آئی جی پی اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔ آئی جی پی کے ہمراہ ایڈیشنل آئی جی پی ہیڈ کوارٹرز امجد خان، کمانڈنٹ ایلیٹ فورس صادق کمال اورکزئی، ڈی آئی جیز ہیڈ کوارٹرز اور ٹیلی کمیونیکیشن، اے آئی جیز انٹرنل اکائونٹیبلیٹی اور ویلفیئر کے علاوہ آئی جی پی کے سٹاف افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ آئی جی

تازہ ترین خبریں

آرمی چیف کی مدت ملازمت ،ایک ہی جماعت کے دوبیانات  مسلم لیگ ن میں پالیسی اور قومی معاملات پر اختلافات کھل کر سامنے آ گئے

آرمی چیف کی مدت ملازمت ،ایک ہی جماعت کے دوبیانات مسلم لیگ ن میں پالیسی اور قومی معاملات پر اختلافات کھل کر سامنے آ گئے

نئی کاروں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے باعث استعمال شدہ کاروں کی طلب بڑھ گئی

نئی کاروں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے باعث استعمال شدہ کاروں کی طلب بڑھ گئی

پارٹی میں جھگڑے کارکنوں کے نہیں قیادت کے ہیں، خواجہ آصف کا اعتراف

پارٹی میں جھگڑے کارکنوں کے نہیں قیادت کے ہیں، خواجہ آصف کا اعتراف

پی ٹی آئی کی حکومت کسی بھی وقت ختم ہو سکتی ہے اورعام انتخابات کسی بھی وقت ہو سکتے ہیں۔خواجہ آصف

پی ٹی آئی کی حکومت کسی بھی وقت ختم ہو سکتی ہے اورعام انتخابات کسی بھی وقت ہو سکتے ہیں۔خواجہ آصف

کھلاڑی محنت اور دیانتداری سے دنیا میں پاکستان کا نام روشن کریں۔ڈاکٹر عارف علوی 

کھلاڑی محنت اور دیانتداری سے دنیا میں پاکستان کا نام روشن کریں۔ڈاکٹر عارف علوی 

 پولیس کو ویکسین کارڈ نہ رکھنے والوں کی گرفتاری سے روک دیا گیا

پولیس کو ویکسین کارڈ نہ رکھنے والوں کی گرفتاری سے روک دیا گیا

وزیراعظم  نے قوم کا تیل نکال دیا اور کہتے ہیں کہ گھبرانا نہیں: شہبازشریف

وزیراعظم نے قوم کا تیل نکال دیا اور کہتے ہیں کہ گھبرانا نہیں: شہبازشریف

خطرناک ترین سمندری طوفان گلاب کب تک ساحل سے ٹکرائے گا،پاکستان کو کتنا خطرہ ہے۔محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا، پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر

خطرناک ترین سمندری طوفان گلاب کب تک ساحل سے ٹکرائے گا،پاکستان کو کتنا خطرہ ہے۔محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا، پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر

امارات عرب ممالک میں سب سے آگے، بڑے اعزاز کے قریب پہنچ گیا

امارات عرب ممالک میں سب سے آگے، بڑے اعزاز کے قریب پہنچ گیا

جھگڑے کارکنوں میں نہیں بلکہ پارٹی قیادت میں ہیں، خواجہ آصف

جھگڑے کارکنوں میں نہیں بلکہ پارٹی قیادت میں ہیں، خواجہ آصف

مسلم لیگ (ن) نے موجودہ صورتحال میں اسمبلیوں سے استعفوں کی مخالفت کر دی

مسلم لیگ (ن) نے موجودہ صورتحال میں اسمبلیوں سے استعفوں کی مخالفت کر دی

وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کی کرسی خطرے میں پڑگئی

وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کی کرسی خطرے میں پڑگئی

کراچی کے ساحلی زون پر ہزارو ں رہائشی یونٹس بنائیں گے، وزیر اعظم

کراچی کے ساحلی زون پر ہزارو ں رہائشی یونٹس بنائیں گے، وزیر اعظم

حکومت کا بوریا بستر کبھی بھی گول ہو سکتا ہے، خواجہ آصف

حکومت کا بوریا بستر کبھی بھی گول ہو سکتا ہے، خواجہ آصف