05:31 am
مطالبات کی منظوری تک پوسٹوں پر پولیس کو برداشت نہیں کرینگے،بنوں میں وزیر قبائلی مشران کاگرینڈ جرگہ

مطالبات کی منظوری تک پوسٹوں پر پولیس کو برداشت نہیں کرینگے،بنوں میں وزیر قبائلی مشران کاگرینڈ جرگہ

05:31 am

بنوں( نمائندہ خصوصی) بکا خیل ، احمد زئی ، جانی خیل اور ممند خیل وزیرقبائل کا ہنگامی گرینڈ جرگہ کا انعقاد خود رینک لگانے والوں کو رینک از خود ہٹانے کے لئے پانچ دن کی مہلت دے دی ۔خاصہ دار اور لیوی فورس کا پولیس میں ضم ہونے کے بعد باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری نہ ہونے تک پوسٹیں نہ چھوڑنے کا اعلان کر دیا خاصہ دار فورس میں جوجو جس رینک پر ہے پولیس میں اسی رینک کے مطابق رینک دیا جائے اور فوری نوٹیفیکشن بھی جار ی کیا جائے اور جن لوگوں نے از خود رینک لگائے ہیں ان کو پانچ دن کی مہلت دے دی بصورت دیگر دس لاکھ قومی جرمانہ کا اعلان کیا تفصیلات کا مطابق فاٹا کے صوبے میں ضم ہونے کے بعد وزیر اعلیٰ نے خاصہ دار فورس اور لیوی کو پولیس میں ضم کرنے کا اعلان کیا جس پر تما م خاص داروں نے اعلان کا خیر مقدم کیا لیکن ساتھ یہ خدشہ بھی ظاہر کیاکہ اس سے ہمارے نکات سسٹم کو نقصان پہنچے گا بنوں کے وزیر قبائل کے چار بڑے شاخوں احمد زئی بکا خیل جانی خیل اور ممند خیل کا گرینڈ جرگہ بکا خیل خیل کی تاریخی منڈی میں منعقد ہوا جس میں خاصہ دارفورس کے حوالے سے قومی مشاورت کی گئی اس موقع پر جرگہ کے مشران ملک داود خان ، ملک شیر غالی خان، صوبیدار گوہر صوبیدار محمد نور، ملک نواز خان، ملک نور سل ، ملک گردائی، ملک باز گل ودیگر نے کہا کہ خاصہ دار فورس کوپولیس میں ضم کرنے پر ہم تمام اقوام خوش ہیں لیکن ان لوگوں کے بھرتی کئے جانے کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن ابھی تک جاری نہیں کیا گیا جس سے قبائل اور خاصہ داروں میں بے چینی پائی جا رہی ہے کیونکہ کچھ لوگوں نے بغیر کسی سرکاری نوٹیفیکیشن کے از خود رینک لگائے ہیں جس کے لئے نہ خاصہ دار تیار ہیں اور نہ قوم کو یہ قبول ہے انہوں نے کہا کہ حکومت خاصہ داروں کو ان کے موجودہ پوسٹوں کے مطابق پولیس میں بھی رینک دیں اور جن لوگوں نے از خود رینک لگائے ہیں وہ پانچ دن کے اندر ینک قوم کے سامنے رکھ دیں بصورت دیگر قوم ان سے دس لاکھ قومی جرمانہ لے گی اور اگر کسی نے بھی نیکات کے مطابق ملنے والی نوکری پر قبضہ جمایا تو ان سے قوم بیس لاکھ جرمانہ لے گی اس موقع پر حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ پولیس میں ضم ہونے کے بعد ہمیں اپنے نوکری کا نوٹیفیکیشن ضلع انتظامیہ کے موجودگی میں دے دیں انہوں نے اعلان کیا ہ جب تک حکومت ہمارے مطالبات پورے نہیں کرتی ہے ہم پوسٹوں پر کسی پولیس والے کو نہیں چھوڑیں گے اور پوسٹیں حوالے نہیں کریں گے۔ گرینڈ جرگہ

تازہ ترین خبریں

پتوکی میں والد نےپانچ بچے نہر میں پھینک دیے

پتوکی میں والد نےپانچ بچے نہر میں پھینک دیے

پاکستان اور بھارت میں پٹرول کی قیمتوں کا موازنہ

پاکستان اور بھارت میں پٹرول کی قیمتوں کا موازنہ

کابینہ رکن کے خفیہ دورہ اسرائیل کی حقیقت سامنے آگئی

کابینہ رکن کے خفیہ دورہ اسرائیل کی حقیقت سامنے آگئی

اسلام آباد کے ٹریل 3 پر راستہ بھولنے والوں کوتلاش کرلیا گیا

اسلام آباد کے ٹریل 3 پر راستہ بھولنے والوں کوتلاش کرلیا گیا

جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی سینئر سیاست دان سردار شیر باز مزاری کے انتقا

جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی سینئر سیاست دان سردار شیر باز مزاری کے انتقا

بریگیڈئیر (ر) نصیراللہ بابر مرحوم کی زندگی کا ناقابل یقین واقعہ

بریگیڈئیر (ر) نصیراللہ بابر مرحوم کی زندگی کا ناقابل یقین واقعہ

پی ڈی ایم کہے گی تو سارے پارٹی ارکان استعفیٰ دیں گے، رانا ثنااللہ

پی ڈی ایم کہے گی تو سارے پارٹی ارکان استعفیٰ دیں گے، رانا ثنااللہ

نوشہرہ میں ٹریفک حادثہ، سات افراد جاں بحق

نوشہرہ میں ٹریفک حادثہ، سات افراد جاں بحق

آزادکشمیر میں لاک ڈائون میںایک دن کی توسیع

آزادکشمیر میں لاک ڈائون میںایک دن کی توسیع

پشاورکےعلاقے حیات آباد فیز ون میں جھگڑا،  جھگڑے میں چار افراد جاں بحق

پشاورکےعلاقے حیات آباد فیز ون میں جھگڑا، جھگڑے میں چار افراد جاں بحق

پاکستانی تیاری کر لیں ! 15دسمبر سے ملک بھر میں کیا ہونے جا رہاہے ؟ہنگامی اعلان کر دیا گیا

پاکستانی تیاری کر لیں ! 15دسمبر سے ملک بھر میں کیا ہونے جا رہاہے ؟ہنگامی اعلان کر دیا گیا

راولپنڈی میں قائداعظم پارک کا افتتاح چیئرمین پی ایچ اے راولپنڈی آصف محمود نے کردیا

راولپنڈی میں قائداعظم پارک کا افتتاح چیئرمین پی ایچ اے راولپنڈی آصف محمود نے کردیا

  مغرب میں فلاحی نظام بہت ذبردست ہے جہاں غریب کیلئے مفت ہسپتال سمیت دیگر سہولیات میسر ہیں ۔ وزیراعظم عمران خان

مغرب میں فلاحی نظام بہت ذبردست ہے جہاں غریب کیلئے مفت ہسپتال سمیت دیگر سہولیات میسر ہیں ۔ وزیراعظم عمران خان

مریم نواز کے ملتان جلسے پر مولانا فضل الرحمان سے گلے شکوے

مریم نواز کے ملتان جلسے پر مولانا فضل الرحمان سے گلے شکوے