05:31 am
  مطالبات منظور ہونے تک اسلام آباد میں دھرنا دینگے،صدر ایپکا

مطالبات منظور ہونے تک اسلام آباد میں دھرنا دینگے،صدر ایپکا

05:31 am

نوشہرہ (بیورورپورٹ) آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر فضل غفار باچا نے نوشہرہ میں اجلاس سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کلرکوں کی چارٹر آف ڈیمانڈ کو منظور کرے کیونکہ کلرک برادری 2008 کے پے سکیلز پر ہاؤس الاؤنس لے رہے ہیں جو ملازمین کے ساتھ مذاق ہے کیونکہ وہ ایک کمرے کے کرائے کے لئے بھی ناکافی ہے انہوں نے کہا کہ تنخواہوں میں مہنگائی کے تناسب سے اضافہ کیاجائے اور سن کوٹہ میں ریٹائرمنٹ یا فوتگی کے بعد ملازمین کے بچوں کو بھرتی کئے جائیں۔ایپکانوشہرہ کا 30اپریل کو اسلام آباد میں احتجاجی دھرنے کی تیاریاں زور و شور سے جاری نوشہرہ بھر کی کلرکس برادری گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 1نوشہرہ کینٹ سے گاڑیوں کے قافلے کی شکل میں روانہ ہوگی۔ موجودہ بجٹ میں کلرکس کیلئے ٹائم سکیل کی منظوری اورخیبرپختونخواہ بھر میں نئے بننے والے تحصیلوں میں محکمہ تعلیم کے دفاتر میں سپرنڈنٹنٹ اور افس اسسٹنٹ کی اسامیاں منظور کی جائے ان خیالات کااظہار ایپکا ضلع نوشہرہ کے ضلعی صدر محمد ادریس ہاشمی نے اپنی زیرصدارت اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس سے ایپکا کے رہنما غلام سرور، ضلعی جنرل سیکرٹری حافظ اکرام الحق، امداد اللہ، عبدالعزیز، شفقت سمیت دیگر رہنماؤں نے خطاب اور شرکت کی اجلاس میں ایپکا پاکستان کے مرکزی صدر فضل غفار باچا نے خصوصی طورپر شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ضلع نوشہرہ ایپکا کے مرکزی صدر کا مقامی ضلع ہے ۔ احتجاجی دھرنے میں بھرپور شرکت کریں انہوں نے کہا کہ حکومت ایپکا رہنماؤں کے مطالبات تسلیم کرے اور صوبائی حکومت سے اپیل کی کہ نئے بننے والی تحصیلوں میں محکمہ تعلیم کے تمام دفاتر کے لئے سپرنٹنڈنٹ اور آفس اسسٹنٹ کی آسامیاں منظور کی جائیں اور آنے والے بجٹ میں کلرکس کے لئے ٹائم سکیل کی منظوری دی جائے ۔ صدر ایپکا