05:31 am
پشاور،پی آئی اے کی پرواز کو بم سے اڑانے کی دھمکی، مسافروں میں خوف وہراس،چار گھنٹے کی تلاشی کے بعد جہاز کلیئرقرار

پشاور،پی آئی اے کی پرواز کو بم سے اڑانے کی دھمکی، مسافروں میں خوف وہراس،چار گھنٹے کی تلاشی کے بعد جہاز کلیئرقرار

05:31 am

پشاور ( بیورو رپورٹ ) پشاور سے دبئی جانے والے پی آئی اے کی پرواز کو بم سے اڑانے کی دھمکی کے بعد چار گھنٹے کی کلیرنس کے بعد جہاز کو کلیر قرار دیا گیا ۔ باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر بم دھماکے کی افواہ کے بعد ایمرجنسی نافذ کردی اور اندرون ملک اور بیرون ملک جانے والی پروازوں کو روک دیاگیا ۔ ائیر پورٹ پر بم ڈسپوزل سکواڈ اور دیگر حکام کو طلب کیا گیا اور چار گھنٹے کی تلاشی کے بعد جہاز کو کلیئر قرار دیاگیا جہاز کو کلیئر قرار دینے کے بعد پشاو ر سے دبئی جانے والی پرواز چار گھنٹے کی تاخیر سے اپنی منزل مقصود کے لئے روانہ ہو ئی ۔ چار گھنٹے کی تاخیر سے منزل مقصود پر دبئی کے لئے پرواز روانہ ہونے کے بعد مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ بم کی اطلاع پر بیرون ملک جانے والے مسافروں اور ان کے رشتہ داروں میں شدید خوف و ہراس پھیلا اور مسافروں کی بڑی تعداد ائیر پورٹ پہنچی ۔ باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر پی آئی اے کے جہازکو بم سے اڑانے کی دھمکی دینے والوں کے خلاف تحقیقات بھی شروع کردی گئی ہیں کہ یہ اطلاع کس نے دی ہے۔ پی آئی اے کی پرواز میں 365سے زائد مسافر دبئی جارہے تھے پی آئی اے پرواز