05:31 am
 ہیلتھ اتھا رٹیز  ،ہسپتالوں کی نجکاری کیخلاف  خیبر پختونخواڈاکٹرز کونسل کا ہڑتال کا اعلان

ہیلتھ اتھا رٹیز ،ہسپتالوں کی نجکاری کیخلاف خیبر پختونخواڈاکٹرز کونسل کا ہڑتال کا اعلان

05:31 am

پشاور ( بیورو رپورٹ ) خیبر پختونخواڈاکٹر کونسل نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ اورریجنل ہیلتھ اتھا رٹیز کویکسر مسترد کر د یا ہے جبکہ صو بے میں ماس ٹرانسفرز،سکیورٹی ایکٹ ،سیاسی مداخلت اور ڈرگ رولز کیساتھ ساتھ ایم ٹی آئی ایکٹ میں ترامیم کر کے حکومت اپناروش بدلے بصورت د یگر آج سے صو بے کے تمام اضلاع کے ہسپتالوں کی او پی ڈیز بند ہو نگے۔ پشاور پر یس کلب میں خیبر پختونخوا ڈاکٹرز کونسل کے صو با ئی تر جمان ڈاکٹر سراج السلام ،ڈاکٹر شیراز ،ڈاکٹر احمد زیب اور د یگر ساتھیوں کے ہمرا ہ پر یس کانفر نس کر تے ہو ئے کہاکہ صو بے میں صحت کے شعبے میں تمام فیصلے اوپر سے ہو تے ہیں اور ایک حساس ادارے کو ناقابل تلا فی نقصان پہنچا یا ہے جس سے صو بے کے تمام کوالیفا ئیڈ ز ڈاکٹرز متا ثر ہو ئے ہیں جبکہ صو با ئی وز یر صحت صرف مفروضے پیش کر تے ہیں لیکن عملی کام ابھی تک نہیں کیا ۔انہوں نے کہاکہ خیبر پختونخوا کے صحت شعبہ امر یکہ سے چلا ئی جا تی ہے جو کہ ایک مغر بی سوچ ر کھنے والے شخص غر یب عوا م پر دجال کی طرح حکمرا نی کر نی چا ہتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ حکومت ڈاکٹروں کو کہتے ہیں کہ ہسپتالوں کی فنڈ نگ خود اکھٹے کر یں۔ ڈاکٹرز کہا ں سے کر یں ورنہ ہسپتالوں کی نجکاری کی جا ئےگی ۔انہوں نے کہاکہ صو بے میں ہسپتالوں کی حا لت روز بروز خراب ہو تے جا ر ہے ہیں کیونکہ ہسپتالوں میں غر یب کیلئے فیسیں بڑ ھا دی گئی ہے اور علا ج کیلئے انکو بستر ،بیڈ اور ادویا ت نہیں دیتے ۔انہوں نے کہاکہ ہم نے حکومت کے سامنے اپنے مطا لبا ت ر کھے مگر صو با ئی وز یر صحت نے الٹا د ھمکی آ میز جواب د یا جو کہ ایک آمر یت سے بھی بد تر تھے ۔انہوں نے د ھمکی د ی کہ اگر حکومت نے ہما رے مطا لبا ت نہ ما ن گئے تو آ ئندہ پیرامیڈیکس ،نرسز اور لیڈی ہیلتھ ورکروں کے ساتھ مل کرحکومت کیخلاف نہ ختم ہو نے والا احتجاجی تحر یک شروع کر ینگے جوحکومت کیلئے تا بوت میں آ خر ی کیل ثا بت ہو گی۔ ڈاکٹرز کونسل