06:17 am
بارشوں کا نیا سلسلہ کب تک جاری رہے گا۔۔۔ محکمہ موسمیات نے پیشگو ئی کر دی

بارشوں کا نیا سلسلہ کب تک جاری رہے گا۔۔۔ محکمہ موسمیات نے پیشگو ئی کر دی

06:17 am

لاہور (نیوز ڈیسک ) پنجاب میں موسم گرم اور خشک رہنے پر اب شہریوں کو بارشوں کی نوید مل گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے منگل سے ملک میں طوفانی بارشوں کی پیشن گوئی کر دی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق منگل سے شروع ہونے والا بارشوں کا نیا سلسلہ جمعرات تک جاری رہے گا۔ اسلام آباد سمیت بالائی پنجاب، گوجرانوالہ، سرگودھا، فیصل آباد، لاہور ڈویژن میں بارش ہوگی۔سکھر ڈویژن میں بھی چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی۔ دوسری جانب آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ محکمہ موسمیات نے آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں اور سندھ میں گرم رہنے کی پیش گوئی کی۔
صوبائی دارالحکومت لاہور میں بھی موسم آج بھی خشک رہے گا۔شہر کا درجہ حرارت37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ہوا میں نمی کا تناسب 49 فیصد رہے گا۔ خیبرپختونخوا کے کوہاٹ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں آج گرمی کی شدت میں قدرے اضافے کا امکان بھی ظاہر کیا گیا۔ دوپہر کے وقت موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم شام کے وقت موسم معتدل ہوگا۔ صبح کے وقت اسلام آباد کا درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔سندھ بھر میں آج موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ کراچی کا درجہ حرارت صبح کے وقت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور ہوا میں نمی کا تناسب 77 فیصد رہا۔ آج کراچی کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت31 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج پنجاب کے اکثر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے تاہم سرگودھا، خوشاب، میانوالی اور بھکر میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے جبکہ آزاد کشمیر کے اکثر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ مظفرآباد، میرپور، کوٹلی اور باغ میں آج بارش متوقع ہے۔

تازہ ترین خبریں

پتوکی میں والد نےپانچ بچے نہر میں پھینک دیے

پتوکی میں والد نےپانچ بچے نہر میں پھینک دیے

پاکستان اور بھارت میں پٹرول کی قیمتوں کا موازنہ

پاکستان اور بھارت میں پٹرول کی قیمتوں کا موازنہ

کابینہ رکن کے خفیہ دورہ اسرائیل کی حقیقت سامنے آگئی

کابینہ رکن کے خفیہ دورہ اسرائیل کی حقیقت سامنے آگئی

اسلام آباد کے ٹریل 3 پر راستہ بھولنے والوں کوتلاش کرلیا گیا

اسلام آباد کے ٹریل 3 پر راستہ بھولنے والوں کوتلاش کرلیا گیا

جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی سینئر سیاست دان سردار شیر باز مزاری کے انتقا

جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی سینئر سیاست دان سردار شیر باز مزاری کے انتقا

بریگیڈئیر (ر) نصیراللہ بابر مرحوم کی زندگی کا ناقابل یقین واقعہ

بریگیڈئیر (ر) نصیراللہ بابر مرحوم کی زندگی کا ناقابل یقین واقعہ

پی ڈی ایم کہے گی تو سارے پارٹی ارکان استعفیٰ دیں گے، رانا ثنااللہ

پی ڈی ایم کہے گی تو سارے پارٹی ارکان استعفیٰ دیں گے، رانا ثنااللہ

نوشہرہ میں ٹریفک حادثہ، سات افراد جاں بحق

نوشہرہ میں ٹریفک حادثہ، سات افراد جاں بحق

آزادکشمیر میں لاک ڈائون میںایک دن کی توسیع

آزادکشمیر میں لاک ڈائون میںایک دن کی توسیع

پشاورکےعلاقے حیات آباد فیز ون میں جھگڑا،  جھگڑے میں چار افراد جاں بحق

پشاورکےعلاقے حیات آباد فیز ون میں جھگڑا، جھگڑے میں چار افراد جاں بحق

پاکستانی تیاری کر لیں ! 15دسمبر سے ملک بھر میں کیا ہونے جا رہاہے ؟ہنگامی اعلان کر دیا گیا

پاکستانی تیاری کر لیں ! 15دسمبر سے ملک بھر میں کیا ہونے جا رہاہے ؟ہنگامی اعلان کر دیا گیا

راولپنڈی میں قائداعظم پارک کا افتتاح چیئرمین پی ایچ اے راولپنڈی آصف محمود نے کردیا

راولپنڈی میں قائداعظم پارک کا افتتاح چیئرمین پی ایچ اے راولپنڈی آصف محمود نے کردیا

  مغرب میں فلاحی نظام بہت ذبردست ہے جہاں غریب کیلئے مفت ہسپتال سمیت دیگر سہولیات میسر ہیں ۔ وزیراعظم عمران خان

مغرب میں فلاحی نظام بہت ذبردست ہے جہاں غریب کیلئے مفت ہسپتال سمیت دیگر سہولیات میسر ہیں ۔ وزیراعظم عمران خان

مریم نواز کے ملتان جلسے پر مولانا فضل الرحمان سے گلے شکوے

مریم نواز کے ملتان جلسے پر مولانا فضل الرحمان سے گلے شکوے