12:24 pm
موبائل فون صارفین کے لیے بڑی خوشخبری، موبائل فون کارڈ پر دیا گیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) موبائل فون صارفین کے لیے بڑی خوشخبری یہ ہے کہ موبائل فون کارڈ پر دیا گیا ٹیکس واپس مل سکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اٹارنی جنرل کا کہنا ہے کہ جس پر انکم ٹیکس کا اطلاق نہیں ہوتا وہ موبائل فون پر دیا گیا ٹیکس واپس لے سکتا ہے۔ اٹارنی جنرل کے ٹیکس کے ری فنڈ سے متعلق اس بیان پر موبائل صارفین میں بھی خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔یاد رہے کہ گذشتہ روز سپریم کورٹ میں موبائل کارڈ ٹیکس کٹوتی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ دوران سماعت اٹارنی جنرل نے کہا کہ موبائل کارڈ پر ہر صارف کو ایڈوانس ٹیکس دینا ہوتا ہے۔
جس صارف پر انکم ٹیکس کا اطلاق نہیں ہوتا وہ ری فنڈ لے سکتا ہے۔ جس پر جسٹس اعجاز الاحسن نے استفسار کیا کہ کیا ریڑھی پر بیٹھا شخص ری فنڈ کے لیے انکم ٹیکس کمشنر کے پاس جائے؟ ریڑھی والوں کی بھی بڑی آمدن ہوتی ہے۔ ریاست کو اپنے ہر شہری کے ساتھ مخلص ہونا چاہئیے۔ایسا نہیں کہ جو ری فنڈ مانگے اس کو دے دیں۔ جو ری فنڈ نہ مانگے وہ جیب میں ڈال لیں۔ ریاست کو ہر شہری کا خیال رکھنا ہوتا ہے۔ریاست کو لوگوں کی جیبوں سے اس طرح پیسہ نہیں نکالنا چاہئیے۔ دوران سماعت جسٹس آصف سعید کھوسہ نے استفسار کیا کہ کتنے لوگ ہیں جو ایڈوانس ٹیکس کا ری فنڈ مانگتے ہیں؟ 00:00 / 00:00 لگتا ہے ریاست نے ہر شہری کو قابل ٹیکس سمجھ لیا ہے۔چیف جسٹس نے کہا کہ ریاست سمجھتی ہے کہ شہری خود نشاندہی کرے کہ وہ ٹیکس پئیر ہے یا نہیں۔ موبائل فون ٹیکس کے نام پر عوام کی جیبوں سے بہت بڑی رقم نکالی گئی۔اس کیس میں ہائیکورٹ سے اپیل آئی تھی۔ ہمیں دیکھنا ہو گا کہ کب کہاں کتنا ٹیکس لگانا ہے؟ دیکھنا ہے حکومت نے اس قانون کا صحیح نفاذ کیا ہے؟ یہ بھی دیکھنا ہو گا کہ کہیں یہ قانون غلط تو نہیں۔اس قانون کی وجہ سے بہت رقم عوام کی جیبوں سے نکالی گئی۔ جس کے بعد کیس کی مزید سماعت 24 اپریل تک ملتوی کر دی گئی۔

تازہ ترین خبریں

فوجی بغاوت ، وزیر اعظم گرفتار ، آرمی چیف نے حکومت برطرف کر دی

غرور کا سر نیچا، میچ سے قبل اکشے کمار اور وویک اوبرائے نے پاکستان کیخلاف کیا بات کی تھی اور۔۔۔۔

بھارت کو شکست دینے کے بعد قومی ٹیم ہوٹل پہنچی تو کیسے استقبال کیا گیا ؟ پوری قوم کیلئے شاندار خبر، ویڈیو دیکھیں

پاکستان سے ہارنا زندگی کی آخری غلطی ثابت ہوا، بھارتی ٹیم کیساتھ ورلڈ کے دوسرے ہی روز کیا تاریخی کارروائی کر دی گئی ؟ جانیں 

پاک بھارت ٹاکرا، ٹیم میں موجود معروف بھارتی کھلاڑی کو غدار قرار دیدیا گیا، بد ترین شکست کا ذمہ دار قرار

ان تمام پاکستانیوں کو ایک تنخواہ کے برابر الائونس دے دیا جائے، حکومت نے عوام کو زبردست خوشخبری سنا دی

74 سالوں میں پاکستان کی تاریخی فتح، پاکستانیوں کو قومی چھٹی دی جا رہی ہے؟ جانیں 

پاکستانی روپے کی بے قدری جاری، ڈالر کی قیمت میں ایک ساتھ  بڑا اضافہ 

اپنے ہی طالبعلم کیساتھ شرمناک تعلق قائم کرنے والی استانی عبرتناک انجام تک پہنچ گئی

سرخ جوڑے میں ملبوس دلہن پاک بھارت میچ کے دوران کیا کام کرتی رہی؟ دولہا بھی ہکا بکا رہ گیا  

وہ ائیر لائن جس کی تمام ائیر ہوسٹسز نے اپنے کپڑے اتار دیئے، وجہ جان کر آپکے پیروں تلے زمین نکل جائیگی

بھارت کیخلاف پاکستان کی جیت،  تعطیل  کا اعلان کر دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری

آخرکار وہ دن بھی آگیا۔۔ 5 ہزار کا نوٹ کب بند ہونے جا رہا ہے؟ سٹیٹ بینک کا بڑا اعلان

رواں سال موسم سرما میں کتنی بارش ہو گی؟ محکمہ موسمیات کی تازہ ترین پیشنگوئی آگئی