02:07 pm
چین کا پاکستانیوں کیلئے بڑا سرپرائز ،شاندار تحفے نے مودی سرکار کے تن بدن میں آگ لگا دی

چین کا پاکستانیوں کیلئے بڑا سرپرائز ،شاندار تحفے نے مودی سرکار کے تن بدن میں آگ لگا دی

02:07 pm

اسلام آباد(نیو زڈیسک) چائنا سلک روڈ گروپ لمیٹڈ کے چیئرمین ین لی جن نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی اور وزیر اعظم کے کم قیمت ہاؤسنگ منصوبے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق اس ملاقات میں وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر ہاؤسنگ طارق بشیر چیمہ، وزیر منصوبہ بندی خسرو بختیار، ہاؤسنگ سیکریٹری ڈاکٹر عمران زیب بھی موجود تھے۔
اس موقع پر کمپنی کی جانب سے پاکستان میں پہلے سے تیارشدہ ہاؤسنگ اسٹرکچر کے لیے ایک پلانٹ قائم کرکے کم لاگت گھروں کی تعمیر کے حوالے سے سستا حل پیش کیا گیا۔ملاقات کے دوران وزیر اعظم عمران خان نے ’کاروبار' کو آسان کرنے اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں منافع بخش کاروبار کے لیے بہتر ماحول فراہم کرنے سے متعلق اپنی حکومت کے مختلف اقدامات پر روشنی ڈالی۔علاوہ ازیں سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن (ایس سی بی اے) کے وفد نے بھی وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی اور ان پر زور دیا کہ وہ اعلیٰ عدالتوں کے ججز کی تعیناتی کے لیے طریقہ کار کو مزید شفاف بنائیں۔وفد کی قیادت ایسوسی ایشن کے صدر امان اللہ کانرانی نے کی جبکہ چاروں صوبوں سے اس کے ایگزیکٹو اراکین بھی شامل تھے۔وزیر اعظم آفس کے مطابق وفد نے عمران خان سے درخواست کی کہ اہلیت اور شفافیت کی بنیاد پر اعلیٰ عدالتوں کے ججز کا تقرر کیا جائے تاکہ تجربہ کار اور اہل وکلا کو ان اہم عہدوں پر خدمات انجام دینے کا موقع مل سکے۔ایس سی بی اے کے صدر نے وزیر اعظم عمران خان کے وژن سمیت ان کی حکومت کے اصلاحاتی ایجنڈے کی تعریف کی۔ساتھ ہی وفد کے اراکین نے بھی وزیر اعظم عمران خان کے بھارت کے ساتھ حالیہ کشیدگی کے دوران قائدانہ کردار کی تعریف کی۔اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ مضبوط بار ایسوسی ایشن نہ صرف مضبوط عدلیہ کے لیے اہم ہے بلکہ یہ ملک میں جمہوری اداروں اور بہتر گورننس کے لیے بھی اہم کردار ادا کرتی ہے۔عمران خان نے کہا کہ وکلا نے ملک کے نظام انصاف کو موثر بنانے اور عام آدمی کو انصاف کی فراہمی یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔اس دوران ایس سی بی اے کی درخواست پر وزیر اعظم نے بار کے اراکین، خاص طور پر سیئنر وکلا کے لیے صحت انصاف کارڈ کی فراہمی کا اعلان بھی کیا۔وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت بار ایسوسی ایشن کو درپیش مسائل کے حل کے لیے تمام ممکنہ مدد کرے گی، ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت بلوچستان کے وکلا کو حقوق کی فراہمی کے لیے تعاون فراہم کرے گی۔علاوہ ازیں برطانیہ کی کنزرویٹو پارٹی کے چیئرمین برینڈن لوئس نے بھی وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی۔اس دوران وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان یورپ میں برطانیہ کو بڑا ترقیاتی اور تجارتی و سرمایہ کاری کا شراکت دار تصور کرتا ہے۔

تازہ ترین خبریں

فوجی بغاوت ، وزیر اعظم گرفتار ، آرمی چیف نے حکومت برطرف کر دی

فوجی بغاوت ، وزیر اعظم گرفتار ، آرمی چیف نے حکومت برطرف کر دی

غرور کا سر نیچا، میچ سے قبل اکشے کمار اور وویک اوبرائے نے پاکستان کیخلاف کیا بات کی تھی اور۔۔۔۔

غرور کا سر نیچا، میچ سے قبل اکشے کمار اور وویک اوبرائے نے پاکستان کیخلاف کیا بات کی تھی اور۔۔۔۔

بھارت کو شکست دینے کے بعد قومی ٹیم ہوٹل پہنچی تو کیسے استقبال کیا گیا ؟ پوری قوم کیلئے شاندار خبر، ویڈیو دیکھیں

بھارت کو شکست دینے کے بعد قومی ٹیم ہوٹل پہنچی تو کیسے استقبال کیا گیا ؟ پوری قوم کیلئے شاندار خبر، ویڈیو دیکھیں

پاکستان سے ہارنا زندگی کی آخری غلطی ثابت ہوا، بھارتی ٹیم کیساتھ ورلڈ کے دوسرے ہی روز کیا تاریخی کارروائی کر دی گئی ؟ جانیں 

پاکستان سے ہارنا زندگی کی آخری غلطی ثابت ہوا، بھارتی ٹیم کیساتھ ورلڈ کے دوسرے ہی روز کیا تاریخی کارروائی کر دی گئی ؟ جانیں 

پاک بھارت ٹاکرا، ٹیم میں موجود معروف بھارتی کھلاڑی کو غدار قرار دیدیا گیا، بد ترین شکست کا ذمہ دار قرار

پاک بھارت ٹاکرا، ٹیم میں موجود معروف بھارتی کھلاڑی کو غدار قرار دیدیا گیا، بد ترین شکست کا ذمہ دار قرار

ان تمام پاکستانیوں کو ایک تنخواہ کے برابر الائونس دے دیا جائے، حکومت نے عوام کو زبردست خوشخبری سنا دی

ان تمام پاکستانیوں کو ایک تنخواہ کے برابر الائونس دے دیا جائے، حکومت نے عوام کو زبردست خوشخبری سنا دی

74 سالوں میں پاکستان کی تاریخی فتح، پاکستانیوں کو قومی چھٹی دی جا رہی ہے؟ جانیں 

74 سالوں میں پاکستان کی تاریخی فتح، پاکستانیوں کو قومی چھٹی دی جا رہی ہے؟ جانیں 

پاکستانی روپے کی بے قدری جاری، ڈالر کی قیمت میں ایک ساتھ  بڑا اضافہ 

پاکستانی روپے کی بے قدری جاری، ڈالر کی قیمت میں ایک ساتھ  بڑا اضافہ 

اپنے ہی طالبعلم کیساتھ شرمناک تعلق قائم کرنے والی استانی عبرتناک انجام تک پہنچ گئی

اپنے ہی طالبعلم کیساتھ شرمناک تعلق قائم کرنے والی استانی عبرتناک انجام تک پہنچ گئی

سرخ جوڑے میں ملبوس دلہن پاک بھارت میچ کے دوران کیا کام کرتی رہی؟ دولہا بھی ہکا بکا رہ گیا  

سرخ جوڑے میں ملبوس دلہن پاک بھارت میچ کے دوران کیا کام کرتی رہی؟ دولہا بھی ہکا بکا رہ گیا  

وہ ائیر لائن جس کی تمام ائیر ہوسٹسز نے اپنے کپڑے اتار دیئے، وجہ جان کر آپکے پیروں تلے زمین نکل جائیگی

وہ ائیر لائن جس کی تمام ائیر ہوسٹسز نے اپنے کپڑے اتار دیئے، وجہ جان کر آپکے پیروں تلے زمین نکل جائیگی

بھارت کیخلاف پاکستان کی جیت،  تعطیل  کا اعلان کر دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری

بھارت کیخلاف پاکستان کی جیت،  تعطیل  کا اعلان کر دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری

آخرکار وہ دن بھی آگیا۔۔ 5 ہزار کا نوٹ کب بند ہونے جا رہا ہے؟ سٹیٹ بینک کا بڑا اعلان

آخرکار وہ دن بھی آگیا۔۔ 5 ہزار کا نوٹ کب بند ہونے جا رہا ہے؟ سٹیٹ بینک کا بڑا اعلان

رواں سال موسم سرما میں کتنی بارش ہو گی؟ محکمہ موسمیات کی تازہ ترین پیشنگوئی آگئی

رواں سال موسم سرما میں کتنی بارش ہو گی؟ محکمہ موسمیات کی تازہ ترین پیشنگوئی آگئی