10:22 am
 ایران میں 11 پاکستانی جاں بحق، افسوسناک خبرآگئی، وجہ کیابنی ؟ جانئے

ایران میں 11 پاکستانی جاں بحق، افسوسناک خبرآگئی، وجہ کیابنی ؟ جانئے

10:22 am

گوجرانوالہ(ویب ڈیسک) انسانی سمگلرزکے ذریعے غیرقانونی طریقہ سے ترکی جانے کی کوشش میں 25نوجوان ایران میں گلیشیرزکی سلائیڈنگ سے برف تلے دب کرجاں بحق ہوگئے۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق لاہور، گوجرانوالہ،
فیصل آباد، حافظ آباد، شیخوپورہ سمیت دیگر اضلاع کے 25 نوجوانوں کے ایک گروپ کو انسانی اسمگلرز نے سہانے خواب دکھائے اور فی کس ڈیڑھ لاکھ میں زمینی راستہ سے غیرقانونی طور پر ایران تک پہنچانے کیلیے آمادہ کیا۔بچ جانے والے نوجوان خضرعباس کے مطابق ایجنٹ لاہور کا تھاجو ٹھیک نام نہ بتاتاتھا اس نے سب کولے جاناتھا جب 25نوجوان غیرقانونی طور پہ بارڈر پارکرنے نکلے تو میں پیچھے رہ گیا اور نہ جا سکا، بعد میں پتاچلاکہ گلیشئرزکی سلائیڈنگ سے سب برف تلے دب کر جاں بحق ہوگئے ہیں لیکن بعد ازاں ایجنٹ نے 11کی موت سے متعلق ہمیں بتایا۔

تازہ ترین خبریں