10:52 am
 معیاری تعلیم ترجیح، کالجوں میں اصلاحات لار ہےہیں، ڈاکٹر افتخار احمد

معیاری تعلیم ترجیح، کالجوں میں اصلاحات لار ہےہیں، ڈاکٹر افتخار احمد

10:52 am

ایبٹ آباد( ڈسٹرکٹ رپورٹر) وائس چانسلر ایبٹ آباد یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر افتخاراحمد نے کہا ہے کہ یونیورسٹی کیساتھ الحاق شدہ کالجز میں بھی معیار تعلیم کو بہتر بنانے کیلئے کام کر رہے ہیں، اور اس حوالے سے مختلف اصلاحات بھی لار ہے ہیں جس کے ذریعے اعلیٰ تعلیم کو نہ صرف عام آدمی کی پہنچ بلکہ معیار تعلیم کو بھی عالمی تقاضوں کے مطابق ڈھالنے کیلئے کوشاں ہیں تاکہ کالجز کے طلباء وطالبات جب فارغ التحصیل ہوں تو وہ کسی بھی طرح جامعات کے طلبہ سے کم نہ ہوں ، ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ گرلز کالج نمبر 1، ایبٹ آباد کے تدریسی شعبہ جات کی سربراہان سے بات چیت کے دوران کیا، اس موقع پر یونیورسٹی کے دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے ، کالج کے تدریسی شعبہ کے سربراہان نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر افتخاراحمد کو کالجز میں جاری بی ایس پروگرام کے حوالے سے بریف کیا، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر افتخاراحمد نے کہا کہ یونیورسٹی اور کالجز میں معیار تعلیم کی بہتری ہماری اولین ترجیح ہے ، اور اس سلسلہ میں ایبٹ آباد یونیورسٹی سے الحاق شدہ کالجز میں بھی اصلاحات کے حوالے سے کام جاری ہے ، انہوں نے کہا کہ سمسٹر رولز سمیت دیگر قوائد و ضوابط کے حوالے سے سختی سے عمل درآمد کرائے جائے ، الحاق شدہ کالجز میں بورڈ آف سٹڈیز اور اکیڈمک کونسل کی تشکیل بھی جلد از جلد مکمل کی جائے اور نصاب کو بھی جدید تقاضوں کے مطابق ڈھالنے کیلئے کام کیاجائے ، انہوں نے کہاکہ اس موقع پر فیصلہ کیاگیا کہ نصاب کے حوالے سے کوآرڈینیشن کمیٹی بھی تشکیل دی جائے جس میں ہر الحاق شدہ کالج سے ایک نمائندہ بھی ہو جو نصاب کی بہتری اور اس میں دور جدید کے تقاضوں کے حوالے سے اصلاحات لا سکیں، گرلز کالج سے آئے ہوئی تدریسی سربراہان نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر افتخاراحمد کی طرف سے اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے حوالے سے کی جانیوالی کاوشوں کی تعریف کی اور تعاون کرنے پر انکا شکریہ ادا کیا۔

تازہ ترین خبریں

سینٹرل سلیکشن بورڈ کا اجلاس 10اگست کوکتنے افسران کو ترقی دی جائیگی،بڑی خبرآگئی

سینٹرل سلیکشن بورڈ کا اجلاس 10اگست کوکتنے افسران کو ترقی دی جائیگی،بڑی خبرآگئی

عوام ہوجائیں تیار۔۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بری خبرسنادی

عوام ہوجائیں تیار۔۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بری خبرسنادی

پاور سیکٹر میں پی ٹی آئی حکومت کا اربوں روپے کا گھپلا بے نقاب

پاور سیکٹر میں پی ٹی آئی حکومت کا اربوں روپے کا گھپلا بے نقاب

لیگی رہنما نذیر چوہان کی ضمانت منظور، پی ٹی آئی رکن اسمبلی نے گلے لگالیا

لیگی رہنما نذیر چوہان کی ضمانت منظور، پی ٹی آئی رکن اسمبلی نے گلے لگالیا

پاکستان کے سب سے بڑے شہرمیں اہم ترین حکومتی شخصیت کوڈاکوئوں نے لوٹ لیا

پاکستان کے سب سے بڑے شہرمیں اہم ترین حکومتی شخصیت کوڈاکوئوں نے لوٹ لیا

پنجاب حکومت کے حلف لینے والے 21 وزرا کو قلم دان تفویض

پنجاب حکومت کے حلف لینے والے 21 وزرا کو قلم دان تفویض

دانیہ کو کچھ ہوا تو ذمہ دار کون ہوگا،دانیہ شاہ کی والدہ نے بڑااعلان کردیا

دانیہ کو کچھ ہوا تو ذمہ دار کون ہوگا،دانیہ شاہ کی والدہ نے بڑااعلان کردیا

سعودی عرب ترقی کی راہ پر گامزن، بڑی خبر آگئی

سعودی عرب ترقی کی راہ پر گامزن، بڑی خبر آگئی

پی ٹی آئی پر پابندی؟ قانونی ٹیم کا حکومت کو محتاط رہنے کا مشورہ

پی ٹی آئی پر پابندی؟ قانونی ٹیم کا حکومت کو محتاط رہنے کا مشورہ

پاکستان کے سب سے بڑے شہرمیں اہم ترین حکومتی شخصیت کوڈاکوئوں نے لوٹ لیا

پاکستان کے سب سے بڑے شہرمیں اہم ترین حکومتی شخصیت کوڈاکوئوں نے لوٹ لیا

10 سال سے پنسل پر دھاگوں سے قرآن بُن رہا ہوں۔۔پولیس والے نے قرآن مجید سے محبت کی انوکھی مثال قائم کردی

10 سال سے پنسل پر دھاگوں سے قرآن بُن رہا ہوں۔۔پولیس والے نے قرآن مجید سے محبت کی انوکھی مثال قائم کردی

وفاق نے وزیراعلیٰ پرویز الہٰی کو خط لکھ دیا

وفاق نے وزیراعلیٰ پرویز الہٰی کو خط لکھ دیا

ایف آئی اے نے اہم شخصیت کو گرفتار کرلیا

ایف آئی اے نے اہم شخصیت کو گرفتار کرلیا

سی اے اے کے ساتھ تنازع، پی ایس او کا تمام ہوائی اڈوں پر ایندھن کی سہولت روکنے کا امکان

سی اے اے کے ساتھ تنازع، پی ایس او کا تمام ہوائی اڈوں پر ایندھن کی سہولت روکنے کا امکان