05:53 am
 پولیو ویکسین ایشو حکومت کی غفلت کا واضح ثبوت ہے، ایمل ولی

پولیو ویکسین ایشو حکومت کی غفلت کا واضح ثبوت ہے، ایمل ولی

05:53 am

پشاور ( بیورو رپورٹ ) عوامی نیشنل پارتی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے صوبہ بھر میں پولیو واقعات کی مذمت کرتے ہوئے اسے حکومت کی غفلت قرار دیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ نچلی سطح سے صوبائی و مرکزی سطح تک حکومت صورتحال سے متعلق حقائق سامنے لائے اے این پی اسمبلی فلور سمیت عدالت تک فریق بنے گی، اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پولیو ویکسین سے پیدا شدہ حالات اے پی ایس واقعے سے کم نہیں تھے اور دہشت اور وحشت کا ما حول پیدا کر کے صوبے کے عوام کے ذہنوں پر ایک بار پھر وار کیا گیا ہے،انہوں نے کہا کہ پشاور سمیت مختلف اضلاع میں بے یقینی ، خوف و ہراس اور پراپیگنڈا جیسے حالات پیدا کئے گئے جس کی وجہ سے تمام والدین خوف کے عالم میں بچوں کو ہسپتالوں کی جانب لے کر بھاگے ، ایمل ولی خان نے کہا کہ بظاہر صورتحال کنٹرول میں تھی لیکن بادی النظر میں اس کے پیچھے خفیہ محرکات کونظر انداز نہیں کیا جا سکتا،انہوں نے مزید کہا کہ1998تک پولیو دنیا کے تقریباً تمام ممالک میں موجود تھالیکن جس تیزی سے دیگر ممالک نے اس کے خلاف کام کیا بدقسمتی سے پاکستان میں ایسا نہیں ہو سکا جس کی بنیادی وجہ ویکسین پر چیک اینڈ بیلنس نہ ہونا ہے جس کے باعث والدین تذبذب کا شکار ہیں ، انہوں نے کہا کہ والدین کیلئے اولاد سے بڑی کوئی دولت نہیں،خیبر پختونخوا میں ویکسین کے زائد المیعاد ہونے کے حوالے سے پہلے بھی کئی بار واقعات رپورٹ ہوتے رہے ہیں جو حکومتی غفلت کی نشاندہی کرتے ہیں۔ ایمل ولی

تازہ ترین خبریں