05:54 am
باجوڑ ،درجنوں طلبہ داخلے سے  محروم ،مستقبل تاریک ہونے کا خدشہ

باجوڑ ،درجنوں طلبہ داخلے سے محروم ،مستقبل تاریک ہونے کا خدشہ

05:54 am

باجوڑ(نمائندہ خصوصی) باجوڑماموند کے علاقے تنگئی گڑیگال اور ملحقہ علاقوں کے درجنوں طلبہ کا مستقبل تاریک ہونے کا خدشہ تفصیلات کے مطابق تنگئی گڑیگال اور ملحقہ علاقوں کے درجنوں طلبہ داخلے کیلئے برخلوزو مڈل سکول گئے تو وہاں سے انہیں واپس کردیا گیا کہ ہمارے پاس نہ تو سٹاف ہے اور نہ ہی ہمارے پاس ان کیلئے گنجائش نہیں ہے۔ بچوں کا کہنا ہے کہ جب ہم نیاگ سکول جاتے ہیں تو وہاں ہمیں یہ کہہ کر رخصت کیا جاتا ہے کہ آپ کا متعلقہ سکول برخلوزو ہے، متاثرہ بچوں کا کہنا کے 10 اپریل کے بعد ہم روزانہ ان سکولوں کے چکر لگا رہے ہیں لیکن کہیں بھی ہمارا داخلہ نہیں ہورہا۔ ہمارا مستقبل تاریک ہونے کے قریب ہے۔برخلوزو ماموند ہائی سکول کے پرنسپل نے اس حوالے سے میڈیا کو بتایا کہ انہوںنے ایک 121طلبہ کو اب تک داخلہ دیا ہے لیکن ان کے بیٹھنے کیلئے صرف ایک ہی کمرہ ہے جس میں اس سے زیادہ طلبہ کی بیٹھنے کی گنجائش نہیں ، اس وجہ سے ہم مزید طلبہ کو داخل نہیں کرسکتے۔ طلبہ داخلے

تازہ ترین خبریں