05:54 am
  حکو مت ناکام ہو گئی، مہنگائی سے عاجز  عوام کی نظریں ن  لیگ پر  لگی  ہیں، جمشید مہمند

حکو مت ناکام ہو گئی، مہنگائی سے عاجز عوام کی نظریں ن لیگ پر لگی ہیں، جمشید مہمند

05:54 am

تخت بھائی (نمائندہ اوصاف )ممبر صو بائی اسمبلی جمشید خان مہمند نے کہا ہے موجودہ حکو مت نے مہنگائی کا بازار گر م رکھا ہے جس کی وجہ غریب عوام دووقت روٹی کے لئے ترس رہے ہیں مرکزمیں وفاقی وزراء کی تبدیلی حکومت کی ناکامی کی ثبوت ہے عوام کی نظریں صرف مسلم لیگ ن پر لگی ہوئی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے شیر گڑھ مین روڈسے چاندی چوک تک ایک کلو میٹربائی پاس روڈ کی تعمیر کے افتتاح کرتے ہوے کہا اس موقع پرثاقب خان،ویلج کونسل ناظم عمران الدین خٹک،کونسلرعزت نور بابا،اورسیکرٹری حضرت ولی بھی موجود تھے انہوں نے مزید کہا کہ حلقہ پی کے 55کو ماڈل بنانے کا عزم کر رکھا ہے وہ دن دور نہیں تمام حلقے میں ریکارڈ ترقیاتی کاموں کا جال بچھائیں گے انہوں نے کہا کہ سابق مسلم لیگ ن کے مرکزی حکومت نے پی کے 55کے لئے ایک ارب اور چالیس کروڑ روپے کی گیس فنڈ منظوری دی تھی جس پر کام جاری ہے اور 40فیصد کام مکمل ہو چکا ہے باقی کام محکمہ کی تعاون سے جلد مکمل کریں گے انہوں نے کہا کہ عوام مہنگائی اور بیروزگاری سے تنگ آچکے ہیں مرکزی حکومت ایک کروڑ نوکریاں دینے کا وعدہ پور اکر ے ۔ جمشید خان مہمند

تازہ ترین خبریں