05:54 am
سخاکوٹ  میں گیس لوڈشیڈنگ جاری،شہری اذیت کا شکار

سخاکوٹ میں گیس لوڈشیڈنگ جاری،شہری اذیت کا شکار

05:54 am

سخاکوٹ (نمائندہ اوصاف) گیس کے کم پریشر اور لوڈشیڈنگ نے علاقہ گھڑی عثمانی خیل اور ہریان کوٹ کے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ۔ کم پریشر اور لوڈشیڈنگ کی وجہ سے بچے بغیر ناشتے کے سکول جانے پر مجبور ہو گئے ۔رمضان سے قبل کم پریشر اور لوڈشیڈنگ کا مسئلہ حل کیا جائے ۔ ان خیالات کا اظہار عوامی نیشنل پارٹی رہنمائوں حاجی امان اﷲ ، مستقیم خان ، مانی گل اور نورغنی نے سوئی گیس کم پریشر اور لوڈشیڈنگ کے حوالہ سے میڈیا کیساتھ با چیت کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے قریب آتے ہی علاقہ ہریان کوٹ اور گھری عثمانی خیل سمیت ملحقہ علاقوں میں سوئی گیس کے کم پریشر اور لوڈشیڈنگ کے مسئلے نے سر اُٹھا لیا ہے جس کی وجہ سے سکول جانے والے بچے بغیر ناشتے کے سکول جانے پر مجبور ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف بجلی لوڈشیڈنگ ہے جبکہ دوسری جانب سوئی گیس کم پریشر او ر لوڈشیڈنگ نے لوگوں کی زندگی آجیرن بنادی ہے اس لئے متعلقہ حکام کو چاہئے کہ رمضان المبارک کا مقدس مہینہ شروع ہونے سے قبل اس مسئلے کا حل نکالا جائے تاکہ مقدس مہینے میں سحری اور افطاری کرنے والے روزہ داروں کو مشکلات کا سامنا نہ ہوں ۔

تازہ ترین خبریں