05:56 am
وزیراعلیٰ سے  ایم پی اے ملک پختون یار  کی قیادت میں وفد  ملاقات

وزیراعلیٰ سے ایم پی اے ملک پختون یار کی قیادت میں وفد ملاقات

05:56 am

بنوں(بیورورپورٹ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان سے پاکستان تحریک انصاف ضلع بنوں کے ایم پی اے ملک پختون یار خان کی قیادت میں تحصیل ککی کے مشران پر مشتمل نمائندہ وفد نے سی ایم ہاؤس میں ملاقات کی وفد میں شامل نقیب بابو،سابق ڈسٹرکٹ کونسلر جنید الرشید،تحصیل کونسلر نیاز احمد خان،تحریک انصاف ضلع بنوں کے صدر مطیع اللہ خان ودیگر مشران نے وزیر اعلیٰ کو مغوی تحصیلدار گل دراز خان کی بازیابی سے متعلق آگاہ کیا وزیر اعلیٰ محمود خان نے وفد کو بتایا کہ ان سے ککی کے مشران کی ملاقات کے حوالے سے کسی نے کوئی رابطہ نہیں کیا ہے اور جونہی ایم پی اے ملک پختون یار خان نے بتایا ہم نے فوری طور پر بنوں کے وفد کو ٹائم دیا ہے انہوں نے کہا کہ ایم پی اے پختون یار خان نے پہلے بھی اس سلسلے میں ہم سے رابطہ کیا ہے اور ہم نے کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان کو مغوی کی فوری بازیابی کیلئے اقدامات اٹھانے کو کہا ہے اور امید ہے کہ جلد ہی اس حوالے سے خوشخبری ملے گی جبکہ وزیر اعظم عمران خان کے دورہ جنوبی وزیرستان کے موقع پر بھی انہیں مغوی تحصیلدار کے حوالے سے بریفنگ دی جائیگی ملاقات

تازہ ترین خبریں