05:56 am
ملین مارچ کے ذریعے حکومت کو کلین بولڈ کردیں گے،عطاء الرحمٰن

ملین مارچ کے ذریعے حکومت کو کلین بولڈ کردیں گے،عطاء الرحمٰن

05:56 am

ایبٹ آباد( ڈسٹرکٹ رپورٹر) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنما و سینیٹر مولانا عطاء الرحمٰن نے کہا ہے کہ صدارتی نظام کی باتیں کرنے والے آئین پاکستان کے دشمن ہیں پائیدار جمہوریت کیلئے آزاد الیکشن کمیشن ہونا ضروری ہے موجودہ حکومت یہودیوں کی ایجنٹ اور ناکام حکومت ہے ملین مارچ کے ذریعے حکومت کو کلین بولڈ کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ایبٹ آباد پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر محبوب الرحمن قریشی، مولانا الطاف حسین، غلام مجبتیٰ مولانا انیس الرحمن سمیت جے یو آئی کے ضلعی عہدیداروں کارکنان بھی موجود تھے مولانا عطاء الرحمن کا کہنا تھا کہ ملکی تاریخ کی بد ترین حکومت ہے مہنگائی ، بیروزگاری لاقانونیت کا آٹھ ماہ میں سیلاب امڈ آیا ہے حکومت کی ناکامی کا وزیر اعظم اعتراف کر چکے ہیں پارلیمنٹ میں اسرائیل کو تسلیم کرنے کی باتیں ہو رہی ہیں ملک میں اسلامی نظام کی جھلک نظر نہیں آ رہی ہے بعض اداروں کی مداخلت سے آزاد الیکشن نہ ہونے سے سلیکٹڈ وزیر اعظم نے ملکی معشیت تباہ کر دی ہے ملین مارچ اٹھائیس اپریل کو ہو گا جے یو آئی سربراہ نے اسلام آباد میں دھرنا کا اعلان کیا تو حکمرانوں کے غبارے سے ہوا نکل گئی ہے وزراء کو تبدیل کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے صدارتی نظام کے تجربات پہلے ہو چکے ہیں اسکا کوئی فائدہ نہیں ہوا میڈیا جے یو آئی کی آواز بنے ملک کو بحرانوں سے نکلانے میں معاون و مدد گار ثابت ہوں۔ عطاالرحمٰن

تازہ ترین خبریں