05:56 am
 حکومت ناکام، عوام مایوس،قرضے  بڑھ گئے،مشتاق احمد خان

حکومت ناکام، عوام مایوس،قرضے بڑھ گئے،مشتاق احمد خان

05:56 am

پشاور ( بیورو رپورٹ ) امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہا ہے کہ مدینے کی ریاست اور تبدیلی کی دعویدار حکومت نے عوام کو مایوس کردیا ہے۔ موجودہ حکومت بھی گزشتہ حکومتوں کی روش پر چل پڑی ہے،وزراء کی وزارتیں تبدیل کرنے سے ثابت ہوگیا ہے کہ حکومت کی پالیسیاں ناکام ہوچکی ہیں۔ حکومت نے 8ماہ میں اپنی پالیسیوں اور قرضوں کی بھرمار سے خود کو ناکام ترین حکومت ثابت کردیا ہے۔ سوشل میڈیا اور ٹیکنالوجی کا استعمال وقت کی اہم ترین ضرورت بن چکی ہے۔ ٹیکنالوجی ہی اصل ہتھیار ہے، جماعت اسلامی کے کارکنان ٹیکنالوجی کی میدان میں اعلیٰ مقام حاصل کریں ،جماعت اسلامی کے کارکن جائز ذرائع اور طریقوں سے عوام میں نفوذ کریں ۔ سوشل میڈیا پر جماعت اسلامی کے کارکن تہذیب کا دامن ہاتھ سے نہ جانے دیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے المرکز الاسلامی پشاور میں جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کی ایک روزہ ریگولر میڈیا و سوشل میڈیا ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ورکشاپ میں سینئر صحافیوں یوسف علی اور محمود جان بابر نے جماعت اسلامی کے سوشل میڈیا ورکرز کو ٹریننگ لیکچر زدئیے۔ ورکشاپ سے جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل عبدالواسع ، نائب امیر صابر حسین اعوان اور سیکرٹری اطلاعات سید جماعت علی شاہ نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات محمد جبران سنان، سوشل میڈیا انچارج صداقت محمود غازی سمیت اضلاع سے آئے ہوئے میڈیا و سوشل میڈیا انچارجز نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر تمام شرکاء سے رپورٹنگ ٹیسٹ لیا گیا اور بہترین رپورٹنگ کرنے والے شرکاء کو کتابوں کے تحفے دئیے گئے۔سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہا کہ سوشل میڈیا بے لگام پلیٹ فارم ہے، اس پر اپنی دعوت پہنچانے کے لئے تہذیب یافتہ لہجہ اختیار کرنے اور اپنی بات دلیل سے پہنچانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا گلوبل ویلج بن چکی ہے، سوشل میڈیا نے دنیا کے تمام ممالک کو ایک دوسرے سے قریب کردیا ہے۔ مغرب اور اسلام دشمن طاقتیں میڈیا اور سوشل میڈیا کو اپنے غلط نظریات اور اسلام دشمنی کے لئے استعمال کررہے ہیں۔ نیوزی لینڈ مساجدکا واقعہ اس کی بدترین مثال ہے جہاں مسجد میں قتل عام کرنے والے شخص نے پوری ویڈیو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر براہ راست نشر کی۔ سوشل میڈیا پر برداشت کے کلچر کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ عدم برداشت سے مشکلات اور مسائل جنم لیتے ہیں مشتاق احمد

تازہ ترین خبریں