05:56 am
کوہاٹ میں آپریشن ،18اشتہاریوں سمیت 1656مشتبہ افراد گرفتار

کوہاٹ میں آپریشن ،18اشتہاریوں سمیت 1656مشتبہ افراد گرفتار

05:56 am

کوہاٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)کوہاٹ پولیس نے رواں ہفتے 18مطلوب اشتہاریوں سمیت 1656مشتبہ افراد کوگرفتار کرلیا ہے ۔ نیشنل ایکشن پلان کے تحت ضلع بھر میں جاری سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران بڑی تعداد میں خطرناک ہتھیار پکڑے گئے ہیں جبکہ انسداد منشیات کے حوالے سے جاری مہم میں3بین الاضلاعی سمگلروں 6منشیات فروشوں کوحراست میں لیکر جیل بھیج دیا گیا ہے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز،اچانک چھاپوں اور کریک ڈائون کے تسلسل میں پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کرکے قتل واقدام قتل اور دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب18اشتہاریوں سمیت 1656مشتبہ افرادکو گرفتار کرلیا ہے۔رواں ہفتے ضلع بھر میں کریک ڈائون کے نتیجے میں زیر حراست افراد کے قبضے سے مجموعی طور8کلاشنکوف،3رائفل،7بندوق،40پستول،مختلف بور کے 1500کارتوس اور80چارجرز برآمد کرکے قبضے میں لئے گئے ہیں۔آپریشنز کے دوران ضلع بھر میں کرایہ کے 1300مکانات کو چیک کیا گیا جن میں مقیم3نان رجسٹرڈ افراد کے خلاف کرایہ داری ایکٹ کے تحت مقدمات درج کئے گئے جبکہ سکیورٹی چیکنگ کے تسلسل میں ناقص حفاظتی انتطامات کی پاداش میں 2نجی کاروباری مراکز کے منتظمین کے خلاف مقدمات قائم کردئیے گئے۔ پولیس نے رواں ہفتے 20کلو گرام چرس ،520گرام ہیروئن اور4بوتل شراب پکڑ کرمنشیات سمگلر نیٹ ورک کے 3سمگلروں اور 6منشیات فروشوں کو حراست میں لیکرانکے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کئے اور انہیں جیل بھیج دیا گیا۔ پولیس نے شہر کے 97مقامات پروقتاً فوقتاً اچانک چیکنگ کی کارروائیوں میں چھوٹی بڑی 15000گاڑیوں بشمول موٹر سائیکلوں اور 25000افراد کا ڈیٹا چیک کیا جن میں1058افراد کو زیر دفعہ 107/151اور 1238افراد کو ضابطہ فوجداری کے دفعات 55/109کے تحت حراست میں لیکر چالان عدالت کیا گیاجبکہ نان رجسٹرڈ اور بغیر نمبر پلیٹ44موٹر سائیکلیں تحویل میں لیکر مزید چھان بین کیلئے متعلقہ تھانوں میں بند کردئیے گئے۔ کوہاٹ گرفتاریاں

تازہ ترین خبریں