05:56 am
پولیوکیخلاف پروپیگنڈہ مہم جاری،عوام افوا ہوں پر کان نہ دھریں،پیرمصور  غازی

پولیوکیخلاف پروپیگنڈہ مہم جاری،عوام افوا ہوں پر کان نہ دھریں،پیرمصور غازی

05:56 am

درگئی(تحصیل رپورٹر) ڈیڈک کمیٹی ملاکنڈ کے چیئرمین وایم پی اے حلقہ پی کے 19 پیرمصورخان غازی نے کہاہے کہ تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال درگئی میں پولیوقطروں سے متاثرہ کوئی کیس سامنے نہیں آیاہے ،انہوں نے کہاکہ پولیوکیخلاف ایک منظم پروپیگنڈہ مہم جاری ہے عوام ان افواہوں اورمن گھڑت ڈرامہ بازوں پریقین نہ کریں ،ان خیالات کااظہارانہوں نے تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال درگئی کے ہنگامی دورے کے دوران میڈیاکیساتھ گفتگوکرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے خود ایم ایس عنایت اللہ صافی درگئی ہسپتال کے ہمراہ تمام وارڈوں اورایمرجنسی یونٹ کادورہ کیاجہاں پر پولیوقطروں سے متاثرہ کوئی کیس سامنے نہیں آیا،انہوں نے کہاکہ پولیوویکسین حوالے سے تحصیل درگئی سمیت پورے صوبے میں جوافواہیں پھیل چکی ہیں اس میں کوئی صداقت نہیں بلکہ صوبائی حکومت کیخلاف ایک منظم سازش ضرورہے ،اس موقع پر ایم ایس درگئی ہسپتال ڈاکٹرعنایت صافی اورایم پی اے وڈیڈک چئیرمین ملاکنڈپیرمصورخان نے میل وفی میل وارڈوں پڑے بچوں کے والدین اورماؤں سے دریافت کیاجن میں نصف درجن سے ذائد ماؤں نے اس بات کی تصدیق کی کہ ان کے بچوں کو تاحال پولیوویکسین بھی نہیں پلائے گئے لیکن اس کے باوجود قے ودست کی بیماری نے ان کے لخت جگروں کواپنے لپیٹ میں لے لیاہے جبکہ چلڈرن سپیشلسٹ ڈاکٹرحمیدالرحمن،ڈاکٹرارشدحسین ،ڈاکٹرفرمان ودیگر نے کہاکہ پولیومہم شروع ہونے سے قبل بھی ہمارے پاس 7%فیصدبچے قے ودست کے بیماری میں مبتلا ہوئے ہیں جو ہسپتال کی او پی ڈی ریکارڈ سے واضح ہے ۔ پیرمصور غازی

تازہ ترین خبریں