05:56 am
مردان بھر کے ہسپتالوں میں  ہڑتال ، تمام او پی ڈیز بند

مردان بھر کے ہسپتالوں میں ہڑتال ، تمام او پی ڈیز بند

05:56 am

مردان( بیورو رپورٹ) ینگ ڈاکٹر ایسو سی ایشن کا ناظم مردان کا ڈاکٹر کی بے عزت کے خلاف مردان بھر کے ہسپتالوں میں جزوی ہڑتال ، تمام او پی ڈیز بند ، ایمر جنسی حسب معمول جاری ، شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ، ایم ایم سی ، ڈی ایچ کیو ، ٹی ایچ کیو تخت بھائی اور رستم ، کاٹلنگ ، طورو ، گمبت ، منگا و دیگر کے ٹائپ ڈی و سول ہسپتالوں سمیت تمام پی ایچ او میں جزوی ہڑتال رہی اور سینکڑوں ڈاکٹروں نے ضلعی ناظم احتشام ایڈوو کیٹ کے خلاف مظاہرے کیئے ، اس موقع پر ڈاکٹر وں نے کہا کہ ٹی ایچ کیو ہسپتال تخت بھائی کے ڈاکٹر آمان کے ساتھ ایک دن قبل نائٹ شپ میں ناظم اعلیٰ نے ناروا سلوک کیا اور درجنوں لوگوں کے سامنے ان کی بے عزتی کی ، ڈاکٹروں نے اس موقف کا اعادہ کیا کہ ڈاکٹردن رات خدمت کرتے ہیں مگر ہسپتالوں میں سہو لیات نہ ہونے سے مریضوں کی مشکلات کا نزلہ بھی ڈاکٹر وں پر گرا جاتا ہے ، ادھر ہسپتالوں میں مکمل ہڑتال کے باعث ہزاروں مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا اور وارڈوں میں مریض تکلیف سے ٹریتے رہے ۔ عوامی سماجی حلقوں نے معمول باتوں پر ہڑتال کرنے والے ڈاکٹروں کو انسانیت کا دشمن قرار دیتے ہوئے ہڑتال ڈاکٹروں کے خلاف محکمانہ کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔ مردان ہڑتال

تازہ ترین خبریں