05:56 am
پولیس کے شہداء نے ملک و قوم  کیلئے   نذرانے پیش کئے،قربانیاں نہیں بھو لیں گے،سجاد خان

پولیس کے شہداء نے ملک و قوم کیلئے نذرانے پیش کئے،قربانیاں نہیں بھو لیں گے،سجاد خان

05:56 am

مردان( بیورو رپورٹ) خیبر پختونخوا پولیس کے شہداء نے ملک و قوم کی سلامتی کیلئے اپنے قیمتی جانوں کے نذرانے پیش کئے ان کی قربانیوں کو ہم کبھی بھی نہیں بھولیں گے، شہدائے پولیس کے ورثاء اور بچوں کیلئے ہر قسم کی مدد و معاونت اور سہولیات فراہم کرنا ہمارے اولین فرائض میںشامل ہیں۔ضلعی پولیس سربراہ سجاد خان، تفصیلات کے مطابق پولیس لائن میں شہدائے پولیس کے بچوں میں سالانہ تعلیمی سکالر شپ تقسیم کرنے کے حوالے سے تقریب منعقد ہوا جس میںضلعی پولیس سربراہ سجاد خان، شہدائے پولیس ضلع مردان کے ورثاء اور بچوں، اسسٹنٹ ڈائریکٹر بیت المال مجیب خان، ایڈمن پولیس ہسپتال ڈاکٹر افتخار احمد اور پولیس افسران سمیت میڈیا کے نمائندوںنے شرکت کی،تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک اور شہداء پولیس کی بلند درجات کیلئے فاتحہ خوانی سے کی گئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی پولیس سربراہ نے آئی جی پولیس خیبر پختونخوا کی جانب سے شہدائے پولیس کے لواحقین کی فلاح و بہبود کے لیے کی جانے والی کاؤشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس میں آئی جی سے لیکر جوانوں تک ہر ایک نے وطن عزیز کی بقاء و سلامتی اور پائیدار امن و امان کے قیام کیلئے اپنے قیمتی جانوں کے نظرانے پیش کیے جنہیں کبھی بھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔آج وطن عزیز اور صوبے میں امن و امان کا قیام ان کی لازوال قربانیوں کی مرہون منت ہے۔شہدائے پولیس کے لواحقین کیلئے تمام تر دستیاب وسائل، مدد و معاونت اور سہولیات بہم پہنچانے میں اپنا کردار ادا کرینگے،انہوں نے مزید کہا کہ شہدائے پولیس ضلع مردان کے بچوں کیلئے ضلع بھر کے معیاری اور بہترین درسگاہوں میںتعلیمی سکالر شپ کے ساتھ ساتھ ان کے مفت علاج و معالجے کیلئے پولیس لائن میںپولیس ہسپتال کا قیام بھی عمل میں لایا گیا ہے ہم امید رکھتے ہیں کہ شہداء کے بچے اعلی تعلیم حاصل کر کے ملک و قوم اور والدین کا نام روشن کرینگے۔تقریب کے آخر میں ضلعی پولیس سربراہ نے شہداء پولیس کے151 بچوں میں تعلیمی سکالر شپ کے رقوم تقسیم کئے۔ لطف اللہ لطف ( بیورو چیف ) مردان کوڈ نمبر : 111

تازہ ترین خبریں