05:56 am
 پانچ طلبہ نے موبائل جرنلزم مقابلہ میں ڈیرہ کانام روشن کر دیا

پانچ طلبہ نے موبائل جرنلزم مقابلہ میں ڈیرہ کانام روشن کر دیا

05:56 am

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ) ڈیرہ اسماعیل خان کے باصلاحیت نوجوانوں نے انڈویجویل لینڈ کے زیر اہتمام موبائل جرنلزم وڈیو مقابلہ میں ڈیرہ اسماعیل خان ۔ گومل یونیورسٹی کے شعبہ صحافت اور قرطبہ یونیورسٹی کا نام روشن کردیا۔ پانچ پوزیشن ہولڈرز میں سے چار ہونہار شعبہ صحافت گومل یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہیں۔ پشاور میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب میں صوبہ کے سینئر صحافیوں شمیم شاہد۔ سیف السلام سیفی۔ محمد یوسف علی اور یاسر شاہ نے پوزیشن ہولڈرز میں انعامات تقسیم کیے۔ آنڈویجویل لینڈ اور ڈی ڈبلیو اکیڈمی کے زیر اہتمام مقابلوں کے نتائج کے مطابق پہلی پوزیشن شعبہ صحافت کی طالبہ صابحہ شیخ۔ تیسری پوزیشن شعبہ صحافت ہی کی سمیرا لطیف ۔ جبکہ تین خصوصی ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں شعبہ صحافت کی عروہ احمد۔ شعبہ صحافت کے سعد سہیل اور مظہر علی قریشی شامل ہیں جس کے نتیجہ میں صوبہ بھر میں ڈیرہ اسماعیل خان کے پانچ طلبہ نے موبائل جرنلزم مقابلہ میں ڈیرہ کانام روشن کیا۔

تازہ ترین خبریں