05:56 am
لنڈی کوتل میں صرف7ہزاربچوں کو پولیو قطرے پلائے جاسکے

لنڈی کوتل میں صرف7ہزاربچوں کو پولیو قطرے پلائے جاسکے

05:56 am

لنڈی کوتل ( نمائندہ اوصاف) بڈھ بیر پشاور میں پولیو ویکسین سے مبینہ طور متاثر ہونے والے بچوں کی خبر نے لنڈی کوتل میں بھی پولیو مہم کو بری طرح متاثر کیا ہے اور مختلف علاقوں شینواری خوگہ خیل و شیخ مل خیل، آفریدی ذخہ خیل اور بازار و شلمان میں سینکڑوں والدین نے خوف کی عالم میں مبتلا ہوکر اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے انکار کر دیا ہے اور یوں ٹیموں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، محکمہ صحت خیبر ذرائع کے مطابق لنڈی کوتل میں جاری پولیو مہم کے دوسرے دن 16 ہزار بچوں کو ویکسین دینے کا ہدف رکھا گیا تاہم پشاور سے اٹھنے والی افواہوں اور ویکسین سے متعلق غلط فہمیوں کی وجہ سے صرف 7 ہزار 5 سو بچوں کو قطرے پلائے جا سکے ہیں جو کہ کمیونیٹی لیول پر لنڈی کوتل میں اب تک ریکارڈ انکاری ہیں تاہم باقی ماندہ دنوں میں تمام بچوں کو کور کر لیا جائے گا، دوسری طرف ڈی سی خیبر کی ہدایت پر تحصیلدار نے آشخیل، خوگہ خیل اور مختار خیل میں مختلف گاؤں کے دورے بھی کئے جہاں وہ مقامی لوگوں کو اپنے بچوں کو قطرے پلانے پر آمادہ کرتے رہے، اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر محمد عمران نے میڈیا کو بتایا کہ اگر چہ پشاور سے اٹھنی والی افواہوں نے لنڈی کوتل کے لوگوں پر ضرور اثر کیا ہے۔ قطرے

تازہ ترین خبریں