05:56 am
پنسار کا کاروبار کرنے والوں کو  تنگ نہ کیا جائے،شیر بہادر

پنسار کا کاروبار کرنے والوں کو تنگ نہ کیا جائے،شیر بہادر

05:56 am

بنوں(نمائندہ خصوصی)انتظامیہ ہمارے بچوں سے دو وقت کی روٹی چھیننے کی کوشش سے باز رہے اور پنسار کا کاروبار کرنے والوں کو بے جا تنگ نہ کریں بصورت دیگر ان خلاف عدالت میں جائیں گے پنسار کا کاروبار کرنے والوں نے ہمیشہ قانون کے دائرہ میں کاروبار کیاہے اور ائندہ بھی قانون کے دائرہ کار میں کام کرتے رہیں گے ان خیالات کا اظہار پنسار ایسوسی ایشن بنوں کے حلف برداری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس دوست محمد خان کے والد بزرگ تاجر ر ہنماء ملک شیر بہادر خان ، صدر ملک عنایت اللہ خان ، سینئر نائب صدر حاجی حیات میر خان ، پریس سیکرٹری منور خان ایڈووکیٹ،نائب صدر اختر علی خان ، جنرل سیکرٹری صفی اللہ خان ، جواہٹ سیکرٹری ساجد الرحمٰن قریشی، اور فنانس سیکرٹری ظفر علی خان کیا انہوں نے کہا کہ بنوں میں مقامی سطح پر کاروبار کرنے والے تمام تاجر عام درجے کے تاجر ہوتے ہیں وہ اپنے کاروبار سے اپنے بچوں کو صرف دو وقت کی روٹی دیتے ہیں لیکن لگتا ہے انتظامیہ یہ بھی چھیننے کی کوشش کر رہی ہے اور پنساروں کو بے جا تنگ کرتے ہیں جس کی ہم مذمت کرتے ہیں۔

تازہ ترین خبریں