05:57 am
 بلاول  کی تقریر   عوام کے دلوں کی آواز ہے ،اسحاق خان

بلاول کی تقریر عوام کے دلوں کی آواز ہے ،اسحاق خان

05:57 am

ڈومیل (نمائندہ اوصاف ) قومی اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی تقریر پاکستانی عوام کے دلوں کی آواز ہے کیونکہ یہ نا اہل اور ان پڑھ لوگوں کو حکومت دی گئی اور انہوں نے غریب عوام پر مہنگائی کا ایٹم بم گرا دیا ان خیالات کا اظہار پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کے صوبائی رہنماء اسحاق خان منڈان نے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز بلاول بھٹو زرداری کی قومی اسمبلی میں تقریر سے حکومت کی ایوانوں میں زلزلہ برپا ہو چکا ہیں اوراپنی نا اہلی چھپانے کے لئے اپنے وزیروں کو ہٹا نے کا سلسہ جاری رکھا ہوا ہیں انہوں نے کہا کہ اپ سب سے بڑے نا اہل اور نالائق کپتان کو فوری طور پر مستعفی ہو جانا چاہیے کیونکہ ان چند ماہ کی حکومت نے عوام کو کوئی ریلف اور ترقیاتی کام نہیں دیئے بلکہ الٹا غریب عوام کو مہنگائی کی چکی میں پس دیا الیکشن سے پہلے عوام کو سبز باغ دیکھایا گیا لیکن سب ان کے برعکس آج ملک کا ہر غریب شحص کسان اور مزدور ان کو بد عائیں دے رہی ہیں انہوں نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو کی کال کے انتظار میں اسلام آباد میں لاکھوں جیالے پہنچ کر حکمرانوں کو حکومت نہیں کرنے دینگے حکومت ہوش کے ناخن لےاور بہتری اسی میں ہے کہ فوری طور پر مستفعی ہو کر ملک میں نئے انتخابات کا اعلان کریں ۔

تازہ ترین خبریں