05:57 am
 نصاب میں تبدیلی  قادیانیوں کو خوش کرنے کیلئے کی گئی، عبد الکمال

نصاب میں تبدیلی قادیانیوں کو خوش کرنے کیلئے کی گئی، عبد الکمال

05:57 am

سرائے نورنگ(نمائندہ اوصاف)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوتؐ کے صوبائی مبلغ مولانا عبد الکمال نے حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکمران قادیانیوں کے لئے دل میں نرم گوشہ رکھتے ہیں جس کی زندہ مثال نصاب تعلیم سے ختم نبوتؐ کے مضامین کو نکالنا ہے،اگر حکومت ایسے ناپاک حرکات سے باز نہ آئی تو عاشقان ختم نبوتؐ سڑکوں پر نکل آئیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز یہاں میڈیا سنٹر نورنگ میں صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ ضلعی ناظم مالیات مولانا محمد ابراہیم آدہمی، ناظم تبلیغ مولانا طیب طوفانی اور ناظم دفتر مولانا ماسٹر عمر خان سمیت دیگر موجود تھے انہوں نے کہا کہ جس دن سے پاکستان تحریک انصاف نے اقتدار سنبھالی ہے اسی دن سے ختم نبوتؐ کے قوانین پر حملے جاری ہیں پہلی جماعت سے لے کر اعلیٰ کلاسز کا نصاب تعلیم میں ختم نبوتؐ کے مضامین شامل ہو چکے تھے تاہم موجودہ حکومت نے مذکورہ مضامین کو نصاب تعلیم سے نکال کر قادیانی نواز ہونے کا ثبوت دیا ہے اور یہ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت ہوا ہے کیونکہ موجودہ حکمران کے قادیانیوں کے لئے دل میں نرم گوشہ رکھتے ہیں۔

تازہ ترین خبریں