05:57 am
پولیو کا خاتمہ ترجیح،کوتاہی برداشت نہیں کرینگے،ڈی سی ڈیرہ

پولیو کا خاتمہ ترجیح،کوتاہی برداشت نہیں کرینگے،ڈی سی ڈیرہ

05:57 am

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ) ڈپٹی کمشنر ڈیرہ محمد عمیر خان نے کہا ہے کہ ضلع سے پولیو کا مکمل خاتمہ ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اس ضمن میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ان خیالات کا انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ عون حیدر گوندل کے ہمراہ پولیس لائن ہسپتال ڈیرہ اسماعیل خان قائم پولیو مرکز کے دورہ کے موقع پر کیا انہوں نے اس موقع پر جاری پولیو مہم کا جائزہ لیا اور عملہ کو ہدایت کی کہ وہ یہ کام جہاد سمجھ کر کریں کیوں کہ پولیو کا خاتمہ جہاد کے برابر ہے اور اس عمل میں جو عملہ کام کر رہا ہے اس کا کردار اور محنت قابل ستائش ہے انہوں نے کہا کہ پولیو انتہائی موذی مرض ہے اس سے نجات حاصل کرنے کے لیے ہمیں بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا اور ضلعی انتظامیہ کی ضلع سے پولیو کا مکمل خاتمہ اولین ترجیحات میں سے ایک ہے۔ ڈی سی ڈیرہ

تازہ ترین خبریں