05:58 am
اسلامی نظام  میں ہی ترقی و فلاح ممکن ہے،حافظ حشمت

اسلامی نظام میں ہی ترقی و فلاح ممکن ہے،حافظ حشمت

05:58 am

پشاور ( بیورو رپورٹ ) نائب امیر جماعت اسلامی وسابق صوبائی وزیر حافظ حشمت خان نے کہا ہے کہ قرآنی نظام ہی میں دنیا اور آخرت کی کامیابی ہے 28اپریل کو پشاور کے تاریخی مقام جناح پارک میں ایک عظیم الشان پیغام قرآن اجتماع ہوگا جس سے جیدعلماء کرام کے علاوہ امیر جماعت اسلامی پاکستان سنیٹیر سراج الحق ، امیر جماعت اسلامی خیبرپختونخوا سنیٹیر مشتاق احمد خان خطاب کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف یونین کونسلز سفید سنگ ، جوگنی ، زور منڈی میں اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی قبائل اضلاع ڈاکٹر منصف خان ، اُمیدوار جماعت اسلامی پی کے 103حاجی فضل رازق ، منتخب ناظمین رحمت اللہ خان ، اکبر شیر خان اور دیگر ذمہ داران نے بھی مختلف اجتماعات سے خطاب کیا۔ اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے نائب امیر وسابق صوبائی وزیر حافظ حشمت خان نے کہاکہ اُمت مسلمہ کی زول کی اصل وجہ قرآن سے دوری ہیں اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ جو کوئی اللہ کی قرآن سے منہ موڑے گا اس قوم کی معشیت تنگ ہوگی آج سودی نظام ہی کی وجہ سے ہم آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک کے مقروض ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ وزراکی تبدیلی سے تبدیلی نہیں آئیگی۔ اور تبدیلی سرکار کی کابینہ پچھلی حکومتوں کا تسلسل ہیں ۔ انہوں نے مزیدکہاکہ آنے والا دور اسلامی نظام کا ہے اور قرآن کی انقلاب کی برکت سے دنیا میں امن اور خوشحالی آئیگی اور جماعت اسلامی پاکستان اس جدوجہد کے لیے کوشاں ہیں عوام بھی جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔

تازہ ترین خبریں