05:58 am
  پولیس شہداء کی قربانیاں  نہیں بھولیں گے،فیروزشاہ ن

پولیس شہداء کی قربانیاں نہیں بھولیں گے،فیروزشاہ ن

05:58 am

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ) ریجنل پولیس آفیسرکیپٹن(ر)فیروزشاہ نے کہاہے کہ پولیس شہداء کی قربانیوں کوکبھی نہیں بھولیں گے ۔ شہداء نے اپنے خون کا نذرانہ پیش کرکےلوگوں کی جان ومال کی حفاظت کی۔پولیس شہداء کرکٹ ٹورنامنٹ کاانعقادایک احسن اقدام ہے ۔ ان خیالات کااظہارانہوںنے اپنے دفترمیں پولیس شہداء کرکٹ ٹورنامنٹ کمیٹی کے اراکین سے ملاقات کے دوران کیاجس کی قیادت محمدظفر ،حافظ محمدعادل،علی خاکوانی اورفخر زمان نے کی ۔ اس موقع پرٹورنامنٹ کمیٹی نے آرپی او ڈیرہ کوٹورنامنٹ کے انتظامات کے حوالے سے آگاہی دی ۔ ریجنل پولیس آفیسرکیپٹن(ر)فیروزشاہ نے کہاکہ دہشت گردی کی وجہ سے علاقے کی رونقیں ماند پڑی تھیں لیکن پولیس اوردیگرسکیورٹی اداروں کی قربانیوں کی بدولت آج اس خطے میں رونقیں بحال ہورہی ہیں ۔

تازہ ترین خبریں