05:58 am
 شہید پولیس اسسٹنٹ سب انسپکٹر عمران خان کی نماز جنازہ

شہید پولیس اسسٹنٹ سب انسپکٹر عمران خان کی نماز جنازہ

05:58 am

بنوں( سپیشل رپورٹر)ڈومیل پولیس اسٹیشن میں تعینات شہید پولیس اسسٹنٹ سب انسپکٹر عمران خان کی نماز جنازہ اقبال مروت شہید پولیس لائن میں ادا کر دی گئی نماز جنازہ میں ڈی آئی جی بنوں ریجن عبداللہ خان ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر یاسر آفریدی ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شمالی وزیرستان کفایت اللہ وزیر ، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر عقیق حسین پولیس کے دیگر اعلی افسران اور اہلکاروں نے شرکت کی شہید کی نماز جنازہ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنماء مولانا عبدالستار شاہ بخاری نے پڑھائی ۔شہید پولیس اہلکار کو پولیس کے دستے نے سلامی دی بعد ازاں تدفین کیلئے آبائی گاؤں ظالم کلہ بڈہ منڈان منتقل کیا گیا ڈی پی او یاسر آفریدی نے اس موقع پر کہا کہ شہید عمران کو بدوران ڈیوٹی شہید کیا گیا ہے اور ہم نے تفتیش کے دوران کافی حد تک معلومات حاصل کی ہیں اُنہوں نے کہا کہ اس سے پہلے بھی اُن کے بھائی کو ٹارگٹ کیا گیا ہے اس کی دشمنی بھی چلی آ رہی ہے لیکن واقعہ بدوران ڈیوٹی پیش آ یاہے جو کہ کھلی دہشت گردی ہے کیونکہ شہید بغرض چیکنگ پولیو ڈیوٹی بودین خیل ڈومیل روڈ پر موجود تھے اُن پر موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر دی ۔

تازہ ترین خبریں