05:58 am
ایس ایس پی سی ٹی ڈی ایبٹ آباد آج پشاورہائیکورٹ طلب

ایس ایس پی سی ٹی ڈی ایبٹ آباد آج پشاورہائیکورٹ طلب

05:58 am

پشاور ( بیورو رپورٹ ) پشاورہائی کورٹ نے عدالتی احکامات کے باوجودکیس میں جواب داخل نہ کرنے پر ایس ایس پی سی ٹی ڈی ایبٹ آباد کو آج عدالت طلب کرلیاہے عدالت عالیہ کے جسٹس اکرام اللہ اور جسٹس مسرت ہلالی پرمشتمل دورکنی بنچ نے پاڑہ چنارکے رہائشی کی رٹ کی سماعت کی اس موقع پر عدالت کو بتایاگیاکہ درخواست گذارکے بھائی کوتین دیگرساتھیوں سمیت ایک سال قبل سی ٹی ڈی نے تحویل میں لیااورتاحال ان کاکوئی اپتہ پتہ نہیں چل رہا ہے یہ بھی پتہ نہیں کہ وہ زندہ ہیں یامرچکے ہیں انہوں نے عدالت کو بتایا کہ عدالت نے سی ٹی ڈی سے جواب طلب کیاتھالیکن تاحال جواب بھی داخل نہیں ہواہے جس پرجسٹس اکرام اللہ نے برہمی کااظہارکرتے ہوئے کمرہ عدالت میں موجود پولیس اہلکارکومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ عدالت نے جواب جمع کرنے کا حکم دیاہے آپ جواب کیوں نہیں داخل کررہے ہیں فاضل بنچ نے اس موقع پر ایس ایس پی سی ٹی ڈی پر فرد جرم عائد کرنے کے لئے کو آج عدالت طلب کرلیا۔ ایس ایس پی سی

تازہ ترین خبریں