05:58 am
مشیر تعلیم  کے بھائی و دیگر کی محمد یوسف کی عیادت

مشیر تعلیم کے بھائی و دیگر کی محمد یوسف کی عیادت

05:58 am

کوہاٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )مشیر تعلیم خیبرپختونخوا ضیاء اللہ خان بنگش کی خصوصی ہدایت پر ان کے بھائی اورعملے نے ڈویژنل ہیڈکوارٹر ہسپتال کوہاٹ جاکرزیر علاج ٹریفک ٹی او محمد یوسف جوکہ گزشتہ روز قتل کے ملزم کو گرفتارکرتے وقت زخمی ہوئے تھے کی عیادت کی اوران کی جلد صحت یابی کے لئے دُعا کی ۔انہوں نے زخمی محمد یوسف کو مشیر تعلیم کی جانب سے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایااور ان کی بہادری اوردلیری پرانہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا ۔واضح رہے کہ پیر کے روز تحصیل گیٹ کے باہر ٹریفک ٹی او محمد یوسف نے جان پر کھیل کردیرینہ دشمنی پراپنے مخالف کوفائرنگ کرکے قتل کرنے والے ملزم کوموقع پرگرفتارکرلیا تھا اس واقعہ میں ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک راہگیر خاتون سمیت وہ خود بھی زخمی ہوئے تھے جوکہ اب ہسپتال میں زیر علاج ہیں ۔