05:58 am
 تمباکو کی  برآمد پر پابندی کاشتکار اور ملک دشمن پالیسی ہے، نعمت شاہ

تمباکو کی برآمد پر پابندی کاشتکار اور ملک دشمن پالیسی ہے، نعمت شاہ

05:58 am

مردان(نامہ نگار) تمباکو کی برآمد پر پابندی کاشتکار دشمن اور ملک دشمن پالیسی ہے۔ تمباکو ،چینی ،گڑ اور ملکی ضروریات سے زیادہ دیگر اشیاء کے بیرون ملک برآمدگی سے زرمبادلہ میں اضافہ اور ملکی معیشت مضبو ط ہوگی۔فیصلے سے تمباکو سڑ کر تباہ اور کاشتکاروں کے مسائل میں اضافہ ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انجمن کاشتکاران و زمینداران کے صوبائی صدر حاجی نعمت شاہ آف ساولڈھیر روغانی نے مردان پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک زرعی ملک ہے اور اس کا انحصار زراعت پر ہے۔ملک کی 85 فی صدآبادی دیہی علاقوں میں رہائش پذیر ہے لیکن حکومت انہیں سہولیات دینے کے بجائے ان سے رہی سہی سہولیات چھین رہی ہے۔تمباکو افغانستان سپلائی روکنے سے ملک اور کاشتکار دونوں کو نقصان ہوگا۔اس موقع پر عالم شیر خان جنرل سیکریٹری سید ابدال باچا ضلع صوابی صدر ، قمر زمان ایڈوکیٹ صدر تحصیل تخت بھائی ،ظاہر شاہ مہمند صوبائی سینئیر نائب صدر ، نائب صدر تحصیل کاٹلنگ ظاہر محمد نورحمان صوبائی فنانس سیکریٹری اعجاز خان اور فرمان خان نے بھی خطاب کیا۔ نعمت شاہ

تازہ ترین خبریں