05:58 am
 وانا میں وزیر اعظم کے جلسہ   کی تمام تیاریاں مکمل

وانا میں وزیر اعظم کے جلسہ کی تمام تیاریاں مکمل

05:58 am

وانا(نامہ نگار) ضلعی ہیڈکواٹر وانا میں وزیر اعظم عمران خان کی آمد اور جلسہ عام کی تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہے ۔سیکورٹی پر سینکڑوں کی تعداد میں خاصہ دار فوس ،لیویز ،سکائوٹس فورس اور ملٹری کے دستے مختلف مقامات پر تعینات کردئیے گئے ہیں انتظامیہ نے 3تحصیلداروں سمیت 15دیگر آفیسر ز کو خصوصی ڈیوٹی پر تعینات کردیا گیا ہے جبکہ دوسری جانب پی ٹی آئی کے ورکرز کی جانب سے ضلعی ہیڈکواٹر وانا میں لائوڈسپیکروں کے ذریعے لوگوں کو وزیر اعظم کے جلسہ عام میں شرکت کی دعوت دی جارہی ہیں رستم بازار وانا و دیگر راستوںپر پی ٹی آئی کارکنوں نے تحریک انصاف کے بینرزجگہ جگہ آویزاں کردی ہے ۔صوبائی حکومت کے ترجمان وقبائلی اضلاع کے مشیر اجمل وزیر بھی تمام ترانتظامات کا جائزہ لینے وانا پہنچ گئے جبکہ مقامی سطح پر ورکرز کی سرگرمیوں کی نگرانی مشاورتی کمیٹی چیئرمین غلام رسول وزیر ،عجب گل وزیر ،نصیر اللہ وزیر اور سابق ٹرائبل سٹوڈنٹ صدر نعمت اللہ وزیر کرہے ہیں ۔ جلسہ

تازہ ترین خبریں