05:58 am
تاریخی مقامات کی حفاظت یقینی بنائیں گے،ضلع ناظم پشاور،سٹی وال گرانے پر بلڈنگ انسپکٹر معطل

تاریخی مقامات کی حفاظت یقینی بنائیں گے،ضلع ناظم پشاور،سٹی وال گرانے پر بلڈنگ انسپکٹر معطل

05:58 am

پشاور ( بیورو رپورٹ ) ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان کومنگل کے روز صبح پانچ بجے ذرائع سے اطلاع موصول ہوئی کہ کوہاٹی چوک کے قریب سٹی وال کے ایک حصے کو گراکر تہہ خانے کیلئے کھدائی کی جارہی ہیں جس پر ضلع ناظم پشاور محمدعاصم خان نے سخت برہمی کا اظہارکرتے ہوئے علی الصبح قائمقام ڈپٹی کمشنر پشاور شاہد علی خان ، ٹی ایم او ٹائون ون سلیم خان ، ڈی ایس پی سبرب ، ایس ایچ او یکہ توت ،ایکسین ٹائون ون ، ٹی او آر ٹائون ون محمد رحمان خٹک ، محکمہ آرکیالوجی کے افسران ،علاقہ ڈسٹرکٹ ممبر تقدیر علی کو متعلقہ جگہ پر طلب کرتے ہوئے پہنچ گئے اس موقع پر بی سی اے ٹائون ون نے ملبہ اور بھاری مشینری جس میں ایکسیویٹر بھی شامل ہیں کو قبضہ میں لیکر سٹی وال کے بیک سائیڈ پلاٹ کی مالک خاتون اور اسکے شوہر کے خلاف دھوکہ دہی ، حدسے تجاوز اور آرکیالوجی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیا گیا ضلع ناظم نے متعلقہ بلڈنگ انسپکٹر کو معطل کرنے اور ٹی ایم او ٹائون ون کو انکوائری آفیسر مقرر کرتے ہوئے 24 گھنٹوں میں رپورٹ طلب کرلی جبکہ آئندہ کیلئے ایسے واقعات کی روک تھام اور تاریخی مقامات کی حفاظت کیلئے لائحہ عمل طے کرنے کے احکامات جاری کئے ۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان نے کہاکہ سٹی وال قیمتی اثاثہ ہے اور ضلعی حکومت نے حال ہی میں ایک کروڑ روپے کی خطیر لاگت سے اس کی تزین وآرائش و مرمت کی ہے سٹی وال کو نقصان پہنچنے پر انکو ذاتی طور پر بہت دکھ ہواہے انہوں نے کہاکہ غفلت کے مرتکب اہلکاروں کو ہر گز معاف نہیں کیاجائیگا ۔ ناظم پشاور

تازہ ترین خبریں