05:58 am
بنوں ، ڈانڈے خیل سوکڑی کے عوام کا سڑک کیلئے   احتجاج

بنوں ، ڈانڈے خیل سوکڑی کے عوام کا سڑک کیلئے احتجاج

05:58 am

بنوں (نمائندہ اوساف ) ڈانڈے خیل سوکڑی کے عوام نے روڈ نہ بننے کے خلاف احتجاج ،منتخب عوامی نمائندوں کے خلاف زبردست نعرے بازی ۔ ڈانڈے خیل سوکڑی کے سینکڑوں لوگوں کا پیپلز پارٹی کے رہنماء شیر بہادر ڈانڈے خیل سوکڑی کی قیادت میں گائوں کی مین روڈ نہ بننے کے خلاف روڈ پر شدید احتجاج کیا مقررین سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہر کے سنگم پر واقع ہونے کی بائوجود بنوں کے تمام روڈ بن گئے ہیں لیکن بد قسمتی سے ہمارے اپنے نمائندے نہ ہونے کی وجہ سے ہمارا روڈ برسوں سے تباہ حال پڑا ہوا ہے بارشوں کے دنوں میں گائوں کے تمام شہری خاص کرسکول جانے والے بچیاں اور لڑکے اپنے گھروں میں محصور ہو کر رہ جاتے ہیں انہوں نے کہا کہ منتخب عوامی نمائندے ہم سے ہر بار دلفریب نعروں کی بدولت ووٹ لیکر غائب ہو جاتے ہیں انہوں نے حکومت وقت سے پر زور مطالبہ کیا کہ خدارا ہمارے گائوں کی روڈ کو بھی بنوں بیوٹیفیکشن میں شامل کیا جائے ورنہ یہاں کے عوام حکومت کی تمام سہولیات سے انکار کریگی اور مستقبل کے بلدیاتی انتخابات کا بائیکاٹ بھی کیا جائے گا۔ سوکڑی احتجاج

تازہ ترین خبریں