05:59 am
 بنوں، تاجر وں کا مہنگائی،ٹیکسوں میں اضافے،لوڈشیڈنگ،فوڈ انسپکٹرز کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

بنوں، تاجر وں کا مہنگائی،ٹیکسوں میں اضافے،لوڈشیڈنگ،فوڈ انسپکٹرز کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

05:59 am

بنوں، لوڈشیڈنگ،مہنگائی ،ٹیکسوں میں اضافے کیخلاف تاجروں کا احتجاجی مظاہرہ بنوں(بیورورپورٹ)ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی،ڈاکٹروں کی بھاری فیسوں،پٹرول یونٹ کو سپریم کورٹ کی طرف سے سٹے آرڈر کے باوجود سیل کرنے ،ٹیکسوں کے نفاذ فوڈ اتھارٹی کی جانب سے ناجائز چھاپوں،لوڈ شیڈنگ ،گیس کے بھاری بھر کم بلوں اور بھاری جرمانوں کے خلاف تاجر تنظیموں نے ضلعی صدر ملک مقبول خان کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر انجمن تاجران ملک مقبول خان،آل شاپ کیپر یونین کے صدر حاجی گل پیر،جنرل سیکرٹری حاجی جہانگیر خان،جائنٹ سیکرٹری فرمان نیاز خان،لیدر اینڈ شوزایسوسی ایشن کے صدر لیاقت علی ،چیمبر آف کامرس کے صدر سجاد زرگر،مصالحہ منڈی کے صدر حاجی شیر علی خان،جنرل سیکرٹری زینت اللہ خان،کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین احسان اللہ خان،الطاف خٹک،الیکٹرک ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر فدا اللہ خان،بک سیلرز ایسوسی ایشن کے صدر حکمت اللہ خان ودیگر رہنمائوں نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ تبدیلی کے نام پر بننے والی حکومت میں تاجر اور عوام کی مشکلات میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے بنوں جیسے پسماندہ ضلع میں غریب دکاندار کو ایک لاکھ65ہزار روپے کے بل تھمادیئے جاتے ہیں جبکہ عام صارفین کو 65سے70ہزار روپے کے گیس بل بھجوائے جاتے ہیں گیس کا پریشر بھی کم ہے لہذا مطالبہ کیا کہ محکمہ گیس والوں کا قبلہ درست کیا جائے بجلی کی ظالمانہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ ختم کیا جائے اور رمضان میں بلا تعطل شہری اور دیہی علاقوں میں بجلی فراہم کی جائے۔ حکومت ڈاکٹروں کو تین یا چار سو روپے فیس لینے کا پابند بنائے۔ ورنہ تاجر انکے خلاف سڑکوں پر نکلیں گے انہوں نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ حکومت کی جانب سے پٹرول اور ڈیزل یونٹ کی اجازت دی گئی اور ہر ایجنسی مالک نے لاکھوں روپے یونٹ اور دیگر اخراجات پر خرچ کئے لیکن ایکٹنگ ڈائریکٹر کنزیومر پروٹیکشن سٹے آرڈر کے باوجود ایجنسی مالکان کو بھتہ دینے پر مجبور کرنے کیلئے پٹرول وڈیزل یونٹ سیل کررہے ہیں لہذا انہوں فوری طور پر بنوں سے تبدیل کیا جائے ،یہ بھی مطالبہ کیا کہ حکومت بنوں کے تاجروں پر نت نئے ٹیکس لگانے کے بجائے دہشت گردی،سیلاب اور اپریشنوں سے متاثرہ بنوں کے تاجروں کے ٹیکس کم از کم پانچ سالوں کیلئے معاف کریں مہنگائی کے جن کو فوری طور پر بوتل میں بند کردیں حلال فوڈ اتھارٹی اور فوڈ والے تاجر رہنمائوں کے ساتھ مل بیٹھ کر تاجروں با الخصوص مصالحہ جات کے تاجروں کے لئے ایک قانون وضح کریں اور صرف ایک ہی قسم کا لائسنس جاری کئے جائیں ایک دکاندار کو 25سے30ہزار وپے جرمانہ اور ان کا مال ضائع کرنا تاجروں کو کاروبار چھوڑنے پر مجبور کرنے کے مترادف ہے مقررین نے مشترکہ طور پر ڈرگ رولز 2017کو مسترد کرتے ہوئے ادوایت کی قیمتوں میں فوری کمی کا مطالبہ کیا حج کیلئے بائیو میٹرک انگھوٹے کی تصدیق کیلئے سنٹر بنوں میں قائم کرنے کا مطالبہ بھی کیا مقررین نے بنوں میں صفائی کی صورتحال پر بھی عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے بنوں میں فوری طور پر صفائی کا نظام بہتر بنانے کا مطالبہ کیا ۔ ضلعی پولیس سے منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے تاجروں کی جانب سے بھرپورتعاون کا اعلان کیا۔جبکہ مطالبات تسلیم نہ ہونے کی صورت میں عید کے بعد فیصلہ کن احتجاجی تحریک شروع کرنے کی دھمکی دیدی۔

تازہ ترین خبریں