06:02 am
چشتیاں، گھریلو حالات سے تنگ محنت کش نے خود کشی کر لی

چشتیاں، گھریلو حالات سے تنگ محنت کش نے خود کشی کر لی

06:02 am

چشتیاں، گھریلو حالات سے تنگ محنت کش نے خود کشی کر لی چشتیاں(نامہ نگار+ تحصیل رپورٹر) نواحی ٹبہ نیک پورہ میں نو بچوں کے والد محنت کش محمد سعید نے گھریلو حالات سے دلبرداشتہ ہو کر گلے میں پھندہ ڈال کر خودکشی کر لی۔ بیان کیا جاتا ہے کہ ٹبہ نیک پورہ کا رہائشی محمد سعید جو کہ دو بیٹے اور سات بیٹیوں کا باپ تھا اور مقروض ہونے کی وجہ سے شدید پریشان تھا۔ وقوعہ کے وقت متوفی اپنی بیٹھک میں سویا ہوا تھا۔ علی الصبح گھر والوں نے اٹھانے کیلئے بیٹھک کا دروازہ کھولا تو محمد سعید کی نعش پنکھے کے ساتھ لٹک رہی تھی۔ پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثہ کے حوالہ کر دی ۔ جس کے بعد محمد سعید کو نمازِ جنازہ کے بعد قریبی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ خود کشی