06:02 am
پاکستان میں مقیم غیر مسلموں کے حقوق کا تحفظ کیا جائیگا، طاہر اشرفی

پاکستان میں مقیم غیر مسلموں کے حقوق کا تحفظ کیا جائیگا، طاہر اشرفی

06:02 am

پاکستان میں مقیم غیر مسلموں کے حقوق کا تحفظ کیا جائیگا، طاہر اشرفی علماءکرام انتہا پسندی دہشت گردی اورفرقہ وارانہ تشدد کے خاتمے کیلئے مؤثر کردار ادا کریں مساجد و مدارس کے مسائل حل کیلئے فوری اقدامات اٹھا رہے ہیں ، چیئرمین پاکستان علماء کونسل لاہور(سیاسی رپورٹر)پاکستان علماء کونسل اور متحدہ علماء بورڈ حکومت پنجاب کے چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہاہے کہ تمام مذاہب و مکاتب فکر سری لنکا، پاکستان اور سعودی عرب میں ہونے والی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں، تمام آسمانی مذاہب امن و سلامتی کا درس دیتے ہیں ، دہشت گردی ، انتہاء پسندی کے خلاف پوری پاکستانی قوم متحد ہے ، پاکستانی قوم سری لنکا اور سعودی عرب کی عوام اور حکومت کے ساتھ ہے۔متحدہ علماء بورڈ کی ذمہ داری ہے کہ انتہا پسندی ، دہشت گردی ، فرقہ وارانہ تشدد کے خاتمے کیلئے موثر کردار ادا کرنے اور بین المسالک ہم آہنگی اور بین المذاہب رواداری کے لیے کوشاں رہے پاکستان میں رہنے والے غیر مسلموں کے حقوق کا ہر سطح پر تحفظ کیا جائے گا۔ مساجد و مدارس کے مسائل کے حل کیلئے فوری اقدامات اٹھا رہے ہیں ، صوبہ پنجاب سے حج کیلئے جانے والے حجاج کرام کیلئے تربیتی نشستوں کا اہتمام کرنے کا فیصلہ کیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوارڈینیٹر ضیاء الحق نقشبندی ،علامہ ضیاء الحق نقشبندی ، مولانا محمد علی نقشبندی، مولانا ظفر اللہ شفیق، مولانا عبد والوہاب روپڑی،مولانا حافظ زبیر احمد ظہیر، مولانا پروفیسر عبد الرحمن لدھیانوی مولانا اسید الرحمن ، مولانا زبیر زاہد ، مولانا اسلم قادری ،بشپ منور وسال شاہ، پادری سلیم کھوکھر،امر ناتھ رندھاواکے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیاقومی رہنماؤں کاکہناتھا کہ دہشت گردی کسی بھی جگہ کوئی بھی کرئے قابل مذمت ہے طاہر اشرفی