06:04 am
حیدرآبادمیں کچرا تلف کرنے کامقام سندھ سالڈ ویسٹ منیجمنٹ بورڈکے حوالے

حیدرآبادمیں کچرا تلف کرنے کامقام سندھ سالڈ ویسٹ منیجمنٹ بورڈکے حوالے

06:04 am

تین کالم حیدرآبادمیں کچرا تلف کرنے کامقام سندھ سالڈ ویسٹ منیجمنٹ بورڈکے حوالے سائنسی بنیادوں پر سائٹ تعمیرکی جائے گی، پی سی ون منظور ہوگیا، بجٹ میں خطیر رقم مختص کردی گئی اگلے مالی سال میں کام کاآغازہوگا،عالمی معیارکے مطابق کچرے کوری سائیکل اورتلف کیا جائے گا کراچی (اسٹاف رپورٹر )حیدرآبادمیں کچرا تلف کرنے کے لئے لینڈ فل سائٹ ،سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کو باقاعدہ حوالے کردی گئی ہے، اس موقع پر منیجنگ ڈائریکٹر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ، ڈاکٹر سجنانی نے کہا کہ سندھ حکومت کی کاوشوں سے سو ایکڑ زمین پر مشتمل لینڈ فل سائٹ حیدرآباد ، جام شورہ، کوٹری، لونی کوٹ و دیگراطراف کے علاقوں سے کچرا تلف کرنے کے لئے استعمال کی جائے گی۔ ڈپٹی ڈائریکٹرسندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ حیدرآباد ، سید امدادعلی شاہ نے ایم ڈی ڈاکٹر اے ڈی سجنانی کو لینڈ فل سائٹ کے دیہہ فارم (Record of Rights)حوالے کردیئے۔ایم ڈی ڈاکٹر سجنانی نے اس موقع پر بتایا کہ سائنسی بنیادوں پر لینڈ فل سائٹ کی ڈیزائن و تعمیر کے لئے پی سی ون منظورہوگیا ہے اور اس کے لئے بجٹ میں خطیر رقم مختص کردی گئی ہے جبکہ اگلے مالی سال میں سائنسی طرز پر اس کی تعمیر کے کام کا آغاز کر دیا جائے گا۔ لینڈ فل کی تعمیر کے بعد عالمی معیار کے مطابق کچرے کو ری سائیکل اورتلف کیا جائے گا۔اور اس سلسلے میں اقدامات مزید تیز کر دئیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس اقدام کے بعد حیدرآباد و دیگر ضلعوں میں صفائی ستھرائی کے کام میں بہتری آئے گی ۔ لینڈفل سائٹ